عوامی مسائل

سروسز ٹریبیونل میں ججز کی تعیناتی کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار، سینکڑوں سرکاری ملازمین کے کیسز التوا کاشکار

گلگت( سٹاف رپورٹر) سروسز ٹربیونل گلگت بلتستان میں تین خالی اسامیوں پر ججوں کی تعیناتی ایک سال سے التوا کا شکار،  وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور گورنر گلگت بلتستان کے درمیان اتفاقِ رائے نہ ہونے کی وجہ سے سروسز ٹربیونل میں تین ججوں کی تعیناتی کامعاملہ سرد خانے کی نذر ہو گی۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی طرف سے بھیجی گئی سمری کو گورنر گلگت بلتستان نے اعتراض لگا کر واپس کیا تھا۔ تاہم وزیر اعلیٰ اور گورنر کے درمیاں ججوں کی تقریری پر اتفاق رائے نہ ہو نے کی وجہ سے وزیر اعلیٰ نے دوربار سمری نہیں بھیجی ہے۔ جس کی وجہ سے سروسٹربیونل گلگت بلتستان میں قیام آفس کو تالا لگ گیا ہے۔ آفس کی بندش کے باعث گلگت بلتستان کے 200 سے زاہد سرکاری ملازمین کے کیسز التوا کا شکار ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button