سیاست

صوبائی حکومت نے غذر کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے جامعہ منصوبہ تیار کیا ہوا ہے، فدا خان وزیر سیاحت

یاسین (معراج علی عباسی ) وزیرسیاحت گلگت بلتستان فدا خان فدا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت نے غذر کے پسماندہ اور گزشتہ حکومتوں کے جانب سے نظرانداہ کردہ علاقوں کو آگے لانے کے لیے ایک جامہ پلان تیار کیا ہے ۔میں نے وفاقی حکومت سے غذر کے انتہائی پسماندہ علاقہ چھشی تک روڑٹرک ایبل روڑ بنانے کے لیے وفاقی پی ایس ڈی پی فنڈسے 23کروڑکا خصوصی گرانڈمنظور کیا ہے ۔بہت جلد گاوں چھشی تک روڑ تعمیرہوگی اورمیں اپنے دور قتدار میں غذر کے ہراس علاقے میں ترقیاتی عمل کو پہنچانے کی کوشش کروگا جو پسماندہ ہے ۔چھشی غذر کا ایک انتہائی پسماندہ علاقہ ہے اس قبل چھشی کے عوام کو ہردورمیں مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا ہے ۔چھشی کے غیریب عوام کے پاس وقت بھی سٹرک ،پل ،ڈسپنسری اور سکول جیسے بنیادی ضرورت کے سہولیات تک دستیاب نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت علاقائی ضروریات اور انسانی خدمت کو سامنے رکھ کر پسماندہ علاقوں کی تعمیروترقی کے لیے کوشاں ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے غذر کے پسماندہ علاقوں کو ترقی کے اعتبار سے آگے لانے کے لیے باقاعدہ حکمت عملی تیار کیا ہے ۔انہوں نے یقین کے ساتھ کہا کہ بہت جلدورزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے قیادت میں مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے کونے کونے میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کرئے گا۔پاکستان مسلم لیگ ن بلاتفریق عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button