کھیل

داماس سپورٹس کلب اٹھارواں شہدائے کارگل میموریل ٹورنامنٹ کی چمپئن ، ینگ چیلنجرز کو ایک گول سے ہرادیا 

گاہکوچ (نیوز رپورٹر)داماس سپورٹس کلب گرین نے ایک سنسنی خیز اور خوبصورت مقابلے کے ینگ چیلنجرز کلب سنگل کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہر کر کر اٹھارواں شہدائے کارگل میموریل ٹورنامنٹ کا فائنل اپنے نام کر لیا۔ بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے پر داماس کے گول کیپر واجد کو مین آف دی میچ جبکہ پورے ٹورنامنٹ میں بہترین پرفارمنس پر سنگل ٹیم کے کھلاڑی ذیشان کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے پلئیرز کی ابتدا سے ہی شاندار اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ۔ داماس فٹبال اسٹیڈیم تماشائیوں سے مکمل بھر گیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے سپورٹرز اپنے اپنے ٹیموں کو دل کھول کر داد دیتے رہے ۔ پہلے ہاف کے درمیانی لمحات میں داماس ٹیم کے پلیر محمّد علی نے آ وٹ آف ڈی پر خوبصورت گول سکور کر کے اپنی ٹیم کو ابتدائی کامیابی دلا دی جو کہ پہلے ہاف کے اختتام تک جاری رہی۔

دوسرے ہاف کے آغاز سے ہی پلیئرز نے مزیدجارحانہ کھیل پیش کرنا شروع کیا اور ایک دوسروں کے گول پوسٹ پر حملے جاری رکھے۔کچھ لمحے بعد داماس کے بطور متبادل آنے والے کھلاڑی شان عالم نے گول سکور کر کے اپنی ٹیم کی کامیابی کو مزید مستحکم کر دی۔ینگ چیلنجر ز کلب سنگل کی ٹیم نے سکور برابر کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھا اور آخری لمحات میں گول کرکے ایک گول کا خسارہ کم کرنے کامیاب ہو گئے۔ داماس گرین کے گول کیپر نے شاندار کیپنگ کرتے ہوئے کئی یقینی گول بچا لئے۔یوں مقررہ وقت کے اختتام تک داماس ایک گول سے ٹورنامنٹ کی چیمپئن بن گئی۔

یاد رہے ٹورنامنٹ میں کل بیالیس ٹیموں نے حصہ لیا تھا. داماس سپورٹس کمیٹی نے بغیر کسی سیکورٹی اور امداد کے ایک بہترین ایونٹ کو پرامن اور خوبصورت طریقے سے اختتام کو پہنچایا۔

ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی بختاور شاہ تھے. جبکہ ان کے ساتھ گاؤں داماس اور آس پاس سے آئے ہوئے معززین بھی شامل تھے۔داماس سپورٹس کمیٹی ہر سال شہدائے کارگل اور وہاں کے غازیوں کے بے لوث خدمات کو یاد کرنے اور انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کرتی ہے۔ یہ ٹورنامنٹ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button