تعلیم

مناور بوائز ہائی سکول میں مقامی اساتذہ کو تعینات کرنے کا مطالبہ

گلگت(نیوز رپورٹر)محکمہ تعلیم گلگت بلتستان نے مناوروالوں کیساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک روارکھا ہے۔ مناور بوائز ہائی سکول میں اس وقت ایک بھی مقامی ٹیچر نہیں ہے۔جس کی وجہ سے ادارہ تعلیمی مسائل سے دوچار ہے۔ ویٹنگ میرٹ لسٹ میں پہلے نمبر پرآنے والا امیدوار جوکہ مقامی ہے کوحیلے بہانے سے دیوارسے لگاکر سفارش پر مناور کے تین خالی آسامیوں پر غیرمقامی اساتذہ کو بھرتی کیاگیاہے۔ محکمہ تعلیم گلگت مناوروالوں کیساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک بندکرے۔ بوائز ہائی سکول مناورمیں ایک بھی مقامی استادموجودنہیں ہے۔ان خیالات کااظہار زینت شاہ،لال خان ،قاری اکبر،مولاناعبداللہ حیدری ،مولانامقصود ودیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ہے۔ ادارہ ہذا تعلیمی مسائل سے دوچارہے۔ اہلیان مناور وزیراعلیٰ ،چیف سیکریٹری اور فورس کمانڈرسے بھرپوراپیل کرتے ہیں کہ میرٹ لسٹ پر موجودامیدوارکیساتھ انصاف کیاجائے۔ محکمہ تعلیم میرٹ لسٹ پر آنے والے ایم یعقوب کو فی الفورتعینات کرکے مناورہائی سکول بھیج دیاجائے۔لوکل استادکی اشدضرورت ہے۔کسی قسم کی ناانصافی کی گئی توہم اہالیان مناور سکول بندکرکے روڈپردھرنادینے پرمجبورہوجائیں گے۔ان تمام حالات کے ذمہ دار محکمہ تعلیم ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button