سیاست

شگر کی ترقی صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں، وزیر اعلی

گلگت( پ ر) شگر میں دوسرا گھر ہے ۔ شگر کی خوشحالی مسلم لیگ (ن) کی صوبائی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر اعلیٰ پیکیج سے شگر کی مسائل حل ہونے میں کافی حڈ تک مدد ملیں گے۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے مسلم لیگ (ن) شگر کے صدر طاہر شگری سے ملاقات میں کیا۔

طاہر شگری نے وزیر اعلیٰ کو شگر کی مسائل اور صورت حال سے مکمل آگاہ کیا ۔جبکہ مونیٹرنگ سکول شگر کے بارے میں خصوصی گفتگو ہوئی۔انہوں نے وزیر اعلیٰ کو اس سکول کی تعمیرمیں تاخیر سے لوگوں میں ہونے والی تشویش سے آگاہ کیا۔

وزیر اعلیٰ نے مسلم لیگ (ن) شگر کی صدر کو یقین دلایا کہ آئندہ کچھ دنوں کے اندر مونیٹرنگ سکول کی باقاعدہ طور پر منظوری دی جائے گی۔ جبکہ اسی سال سے اس پر کام شروع کیا جائے گا۔

طاہر شگری کی درخواست پر وزیر اعلیٰ نے مڈل سکول ہائی سکول پکورہ اور ڈوغرو کیلئے خصوصی گرانٹ دینے کا اعلان کیا۔مسلم لیگ (ن) شگر کے صدر نے شگر کی مسائل پر گہری دلچسپی لینے پر وزیر اعلیٰ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button