تعلیم

مطالعاتی دورہ: چترال پریس کلب کے ممبران خنجراب پہنچ گئے، سوست ڈرائی پورٹ میں سرگرمیوں کا جائزہ

چترال (محکم الدین سے) چترال پریس کلب سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے پیر کے روز سی پیک روٹ کا جائزہ لینے کے لئے پاک چین سرحد کی بلند ترین تجارتی مقام خنجراب پاس کا دورہ کیا۔ دنیا کے عجائبات میں شامل شاہراہ ریشم دوست ملک چین اور پاکستان کے لئے تجارتی سامان پوری دنیا تک پہنچانے کا اہم راستہ ہے اور پاک چین دوستی کی لازوال مثال ہے۔ ٹیم نے پاک چائینہ بارڈر پر باب دوستی پر حاضری دی اور اپنے چینی دوستوں سے محبت اور دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر پاکستان کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے سینکڑوں کی تعداد میں سیاح بھی موجود تھے جوکہ مردوخواتین اور بچوں پرمشتمل تھا۔ صحافیوں نے چینی دوستوں سے باب دوستی میں ہاتھ ملایا ، فوٹو گرافی کی اور پاک چین دوستی کے نعرے لگائے۔

بعدازاں صحافیوں نے سوست کے مقام پر قائم ڈرائی پورٹ پر بھی قیام کرکے پاکستان اور چین کے درمیاں تجارت کے حجم کا جائزہ لیا۔ (بشکریہ: ڈیلی چترال آن لائن)

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button