سیاحت

سکردو میں دس سال کے وقفے کے بعد ایر سفاری کا دوبارہ آغاز، پولینڈ کے باشندوں نے ہیلی کاپٹر میں سفاری کا لطف اُٹھایا

سکردو ( رضاقصیر) گلگت بلتستان میں ایر سفاری کا باقاعدہ آغاز ، دس سال بعد دوبارہ ایکسپڈیشن ایشاءٹریک اینڈ ٹورز کے زیر اہتمام ائیر سفاری کا باقاعدہ آغاز ، رافیل رویا ، اور جیک رچ نے ہیلی کاپٹر سفاری کے زریعے گلگت بلتستان کے تمام بلند و بالا پہاڑوں کو دیکھنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پولینڈ کے کو ہ پیما ءرافیل رویا ، اور جیک رچ نے ہیلی کاپٹرسفاری کے زریعے گلگت بلتستان کے تمام بلند و بالا پہاڑ دیکھنے کا اعزاز حاصل کر لیا ، دونوں کوہ پیماوں نے بدھ کے روز سکردو سے ہیلی کاپٹر کے زریعے گلگت بلتستان میں موجود تمام بلند و بالا پہاڑ دیکھنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

واضح رہے سکردو میں ائیر سفاری کا آغاز دس سال بعد ہوا ہے۔ اس سے قبل پی آئی اے سروس کے زریعے سیاحوں کو ائیرسفاری کا موقع دیا جاتا تھا۔

پولینڈ کے سیاح رافیل اور جیک نے سکردو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکردو قدرتی حسن سے اعتبار سے دینا بھر میں ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے ، یہ خطہ قدرتی حسن سے مالا مال ہونے کے ساتھ ساتھ پر امن خطہ بھی ہے ، یہاں کے لوگ پیا ر کرنے والے اور مہمان نواز ہیں ، یہاں کے لوگوں کی یہ خاصیت ہے کہ یہاں کے عوام مہمانوں کو سر آنکھوں پر بٹھاتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کے زریعے گلگت بلتستان کے بلند و بالا پہاڑوں کو دیکھنے کا تجربہ انتہائی منفرد تھا ، اور وہ اس یادگار سفر کو کبھی نہیں بھول سکتے ، انہوں نے کہا کہ اس کھیل کو فروغ دینے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں تو دنیا بھر سے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد اس خطے کا رخ کر سکتی ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان دینا کا خوبصورت اور منفرد ملک ہے ، وہ دینا بھر میں ائیر سفاریز کا تجربہ رکھتے ہیں لیکن جو مزہ انہیں گلگت بلتستان میں آیا وہ ان کی زندگی کے یادگار لمحات ہیں۔

سکردو میں نامور ٹور آپریٹر شمشاد حسین ، اور باٹو کے چیئرمین ایاز شگری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹرسفاری کے دوران انہیں پاک آرمی کا خصوصی تعاون حاصل رہا ، انہوں نے کہا کہ وہ دینا بھر میں گھوم چکے ہیں ، پاک آرمی کا شمار دینا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے ، دینا بھر کی تمام افواج کے مقابلے پاکستان آرمی بہترین ہیپاک آرمی سیاحوں کے ساتھ بہت تعاون کرتی ہے اور مہمان نوازی میں پاک آرمی کا کوئی ثانی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک آرمی نے ہیلی کاپٹرسفاری کے دوران ان کی نہ صرف معاون کی بلکہ ان کی بہترین مہمان نوازی بھی کی جس کے لیے ہم ان کے انہتائی مشکور ہیں ، انہوں نے کہا کہ پاک آرمی کی طرف سے دی گئی محبت اور ان کے خلوص کو ہم کبھی نہیں بھول سکتے ، پاکستان کی عوام بالخوص گلگت بلتستان کی عوام پرامن اور محبت کرنے والی قوم ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان آکر انہیں انداز ہوا کہ بین الاقوامی میڈیا میں پاکستان کے حوالے سے جو غلط ثاثر پیش کیا جاتا ہے جو کہ سراسر غلط ہے ، پاکستان پر یہ امن خطہ ہے۔، ، یہاں غیر ملکی سیاحوں کو کسی طرح کے کوئی خطرات نہیں ، یہاں کا ماحول انسان دوست اور پرامن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ائیر سفاری کے شوقین تمام افراد کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ پاکستان کا رخ کریں ، یہاں ائیر سفاری کے جو مواقع ہیں وہ دینا بھر میں کہیں نہیں ہیں ، واضح رہے کہ رافیل رویا ، اور جیک رچ کا شمار دینا کے مشہور ائیر سفاری کھلاڑیوں میں ہوتا ہے ، وہ ائیر سفاری کے شوقین ہونے کے ساتھ ساتھ کوہ پیما بھی ہیں ، انہوں نے اس سے قبل 14ممالک میں ائیر سفاری کے ایورنٹس کیے ہیں جن میں نپیال ، انڈونیشا ، روس اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

ان کے بقول دینا بھر کی تمام ائیر سفاریز کے مقابلے پاکستان میں کی گئی ائیر سفاری ان کی زندگی کی بہترین ائیر سفاری تھی جو ہر حوالے سے یادگار تھی اور وہ اس ائیر سفاری کو کبھی نہیں بھول سکتے ، ایر سفاری کے کھیل کو فروغ دے کر بڑی تعداد میں زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button