سیاست

آج پاکستان کی تاریخ کا ایک تاریک دن ہے، ججز کا فیصلہ فکسڈ تھا، حاجی غندل شاہ، ڈویژنل صدر مسلم لیگ

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن دیامر استور حاجی غندل شاہ نے کہا ہے کہ آج کا دن تاریخی نہیں بلکہ پاکستان کیلئے ایک تاریک دن ہے پانچ ججز کا فیصلہ ہمیں پہلے سے پتہ تھا یہ ایک فیکسڈ فیصلہ تھا محمد نواز شریف سول قانون کی بالادستی کی علامت سمجھے جاتے ہیں پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، ملک سے دہشتگردی کی لعنت کا خاتمہ کرنے کے بعد پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کے ایجنڈے پر گامزن تھے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈر محمد نواز شریف کو سی پیک کو پاکستان میں لانے کی سزاء دی گئی ہے۔ پاکستان میں کسی بھی منتخب وزیر اعظم کو پانچ سال پورے کرنے نہیں دیا گیا ۔ہم سلام پیش کرتے ہیں اپنے محبوب قائد کو، ان کے اعتماد اور حوصلے کو جنہوں نے فیصلہ آنے کے فوراً بعد وزیر اعظم کی کرسی کو چھوڑ دیا۔ مسلم لیگ ن گلگت بلتستان اس فیصلے کو مسترد کرتی ہے اس قسم کے فیصلے ملک کو بحران میں ڈالنے کا سبب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام ادارے مل کر بھی ہمارے قائد پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے اور 62، 63 پر نااہل کیا پاکستان کے عوام کے محبوب لیڈر کو اس جرم کی سزاء دی گئی کہ انہوں نے ملک کو معاشی طور پر مستحکم کیا  مسلم لیگ ن کو عوام کی خدمت اور پاکستان کو ترقی سے روکنے کیلئے اس سے قبل بھی دو دفعہ منتخب حکومت کو گرایاگیا اب انشاءاللہ  2018ء میں اس سے زیادہ سیٹیں لے کر حکومت بنائے گی انہوں نے کہا کہ نوازشریف پر لگنے والے الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں بلکہ ایک افسانہ ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حثیت ایک مہرے سے زیادہ نہیں ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button