تعلیم

قراقرم یونیورسٹی نے جماعت نہم کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا، صرف اکتالیس فیصد پاس

گلگت ( پ ر) قراقرم یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے جماعت نہم کے سالانہ امتحانا ت کے نتائج کا اعلان کردیا۔ مجموعی نتیجہ41.19فیصد رہا۔

سائنس گروپ میں ڈی جے ماڈل ہائی سکول اوشکھنداس گلگت کی ندا علی نے 482نمبرات حاصل کرکے پورے گلگت بلتستان میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کشروٹ گلگت کی الماس نے 475نمبر حاصل کرکے دوسری جبکہ ڈی جے ماڈل ہائی سکول اوشکھنداس کے علی محمد 474 نمبرات کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہے۔

رزلٹ چیک کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے

آرٹس گروپ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سکردو کی طالبہ مہرین 454نمبرات کے ساتھ پہلی، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کشروٹ گلگت کی بشرہ امین 426نمبرات کے ساتھ دوسری اور اسی سکول کی طالبہ فقیحہ 419نمبرات کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہیں۔

ان امتحانات میں کل11237امیدوار شریک ہوئے۔ جس میں سے 4629امیدوار کامیاب قرار پائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button