کھیل

شندور میلے کے پہلے دن لاسپور (چترال) نے ٹیرو (غذر) کی ٹیم کو اور گلگت ڈی نے چترال ڈی کو ہرادیا

غذر (ڈی ڈی شیر) دنیا کے بلند ترین پولو گراونڈ شندور میں سہ روزہ شندور میلہ سج گیا پولو کا پہلا میچ لاسپور اور ٹیرو کے درمیان کھیلا گیا جس میں لاسپور نے ٹیرو کو ہارا دیا دوسر امیچ گلگت ڈی ور چترال ڈی کے درمیان ہوا جس میں گلگت ڈی نے چترال ڈی کو شکست دیکر یہ میچ اپنے نام کر لیا دنیا کے کونے کونے سے ہزاروں کی تعداد میں شائقین پولو دنیا کے بلندترین پولو گراونڈ شندور پہنچ گئے ہیں اور شندور کا وسیع وعریض میدان خیموں کا ایک خوبصورت شہر میں تبدیل ہوگیا ہے اور اس وقت پانچ ہزارسے زائد خیمے لگ گئے ہیں اور مزید سیاحوں کی آمد جاری ہے۔

سہ روزہ شندور میلے کے پہلے روز پولو کا پہلا میچ لاسپور(چترال ) اور ٹیرو (غذر) کے درمیان کھیلا گیا جس میں لاسپور کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2کے مقابلے میں8گول کرکے یہ میچ اپنے نام کر دیا۔

دوسرا میچ گلگت ڈی اور چترال ڈی کے درمیان کھیلا گیا جس میں گلگت ڈی کے کھلاڑیوں نے 5کے مقابلے میں8گول کرکے چترال ڈی کو شکست دیدی اس دوران گلگت کی ٹیم کی کامیابی پر شائقین پولو گراونڈ میں داخل ہوگئے اور کھلاڑیوں کو کاندھوں پر اٹھا لیا۔

شندور میں سہ روزہ میلے کے پہلے میچ کے مہمان خصوصی سپیشل اسسٹنٹ ٹو سی ایم کے پی کے تھے ۔شندور میں ہلکی بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button