جرائم

بابوسر روڈ پر ڈکیتی کے ملزمان دیامر پولیس کی حراست میں

گلگت: ضلع دیامر پولیس نے بابوسر روڑ پر ڈکیتی کرنے کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گلگت بلتستان پولیس کے ترجمان مبارک جان کے مطابق بابوسر روڑ پر ڈکیتی کے ملزمان دیامر پولیس کی حراست میں ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بابوسر روڑ پر ڈاکووں نے گلگت بلتستان سے آنے والی چھ گاڑیوں کو لوٹ کر مسافروں سے قیمتی سامان چھینا تھا۔

ڈکیتیوں کا یہ سلسلہ گزشتہ کئی سالوں سے جاری تھا، جس پر شہریوں کو شدید تشویش لاحق تھا۔ ملزمان کی گرفتاری سے مسافروں کا اعتماد بحال ہوگا اور ان کے جان اور مال کی حفاظت بھی یقینی ہوجائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button