عوامی مسائل

شمشال روڑ دریائی کٹاو کی وجہ سے مختلف مقامات پر بند، سیلاب سے انسانی آبادی متاثر

ہنزہ ( بیورو رپورٹ )گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہنزہ نگر کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، جس سے گلشیرز کے پگھلنے کا عمل بھی تیز ہوگیا ہے۔ اس باعث ضلع ہنزہ کے دورافتادہ گاوں شمشال تک جانے والی رابطہ سڑک مختلف مقامات پر بند ہوگئی ہے۔

سڑک کی بندش سے مقامی افراد، مریض اور طلبہ و طالبات گاوں میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔ رابطہ سڑک کی بحالی میں زیادہ دیر لگنے کی صورت میں اشیائے ضروریہ کی کمی واقع ہو سکتی ہے۔

علاقے کے عوام نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور فورس کمانڈر گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ شمشال گاوں میں پھسے ہوئے زیر تعلیم طلباء اور مریضوں کے لئے ہنگامی بنیادوں پر ہیلی سروس شروع کیا جائے تاکہ علاقے میں پھسے ہوئے طلباء اور مریض اپنے منازل تک پہنچ سکیں۔

عوامی حلقوں نے مزید کہا کہ فی الوقت وادی شمشال میں خوراک کی قلت کا مسلہ درپیش نہیں ہے، لیکن اگر سڑک زیادہ دیر بند رہی تو خوراک کی کمی کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل بھی جنم لے سکتےہیںَ

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button