کھیل

جشنِ کے ٹو کا آغاز، کرکٹ ٹورنامنٹ میں اٹھائیس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، فوڈ میلہ بھی منعقد ہوگا

شگر(سپورٹس نیوز)ضلع شگر میں جشن کے ٹو اور فوڈ میلہ کا رنگا رنگ میلہ شروع ہوگیا۔اسسٹنٹ کمشنر شگر سید موسیٰ بخاری نے فیسٹیول کا افتتاح کردیا ۔کرکٹ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور اٹھائیس ٹیمیں شریک ہونگیں، جس کا فائنل 9اگست کو ہوگا۔

فیسٹیول کے دوران فوڈ میلہ بھی منعقد ہوگا۔

دریائے شگر کے کنارے واقع کرکٹ گراؤنڈمیں رنگا رنگ تقریب کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر شگر سید موسیٰ بخاری نے کیا اس موقع پر ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں نے مارچ پاسٹ کی اور مہمان خصوصی کو سلامی دی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button