عوامی مسائل

یاسی تا راولپنڈی نیٹکو ہائی روف سروس بند، عوام سے سہولیات چھیننے کا سلسلہ جاری

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) یاسین سے راولپندی نیٹکو سروس بند ۔ مسافرپرائیویٹ گاڑیوں میں سفرکرنے پو مجبور ۔نیٹکو ہائی روف سروس بند ہونے سے یاسین سے راولپنڈی سفرکرنے والے مسافروں کو شدیدمشکلات کا سامنا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دوسالوں سے یاسین اور راولپنڈی کے درمیان کامیابی کے ساتھ نیٹکو سروس چل رہا تھا ۔نیٹکو سروس سے عوام یاسین کو ایک بہترین سفری سہولت میسرتھی مگر گزشتہ دنوں نیٹکو حکام نے گاڑیوں کی کمی کا بہانہ بناکر عوام یاسین سے نیٹکوہائی روف سروس چھن لی ہے ۔ حالانکہ یاسین تا راولپنڈی نیٹکوسرس سے ادارے کو اچھا خاصامنافع بھی مل رہا تھا۔

یاسین کے عوامی حلقوں نے ممبرقانون ساز اسمبلی راجہ جہانذیب اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ یاسین سے راولپنڈی نیٹکوہائی روف سروس دوبارہ شروغ کرکے عوام یاسین کو بہترسفری سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرئے ۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے مختلف چھوٹے چھوٹے علاقوں سے راولپنڈی نیٹکو سروس جاری ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button