عوامی مسائل

سکردو شہر میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لئے 25 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، سید اختر رضوی

سکردو( )سکردو میں سٹرکوں کی تعمیر و مرمت کے لیے ۲۵ کروڑ روپیے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے اور چیف سکریڑی گلگت بلتستان نے مذکورہ رقم کی باقائد ہ منظور دی ہے ۔سکردو شہر کے تمام اہم سٹرکوں کو مکمل ری کارپیٹنگ کی جائے گی ۔ یہ بات سیکریڑی گلگت بلتستان سید اختر رضوی نے آج سکردو میں زرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے کہی ۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں گزشتہ روز محکمہ ورکس کے تمام آفیسران کے ایک خصوصی اجلاس میں محکمے کے آفیسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جلد ازجلد تمام اہم امور کو مکمل کر فوری طور پر ٹینڈر کراکے کام شروع کریں ۔ انہوں نے کہا کہ سکردو شہر کی تمام اہم سٹرکوں کی فل ری کارپیٹنگ کی جائے گی اور بعض رابط سڑکوں کے ٹوٹ پھوٹ کے پیچ ورک کو مکمل سیمنٹ کرکے فل کیا جائے گا۔ انہوں نے محکمے کے آفیسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ کوتاہی بھرنے والے آفیسران کو ہرگز برداشت نہیں کرینگے ۔ اور ری کارپٹینگ اور دیگر تعمیر و مرمت کے کاموں کو معیاری انداز میں مکمل کیا جائے گا۔ سکریڑی ورکس نے مزید کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے گزشتہ دورے میں سکردو ایکسپرس وے کا جو اعلان کیا تھا۔ اس منصوبے پر بھی جلد کام شروع کیا جائے گا اور وزیر اعلی گلگت بلتستان کی ہدایت کے مطابق منصوبے کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا گیا ہے منصوبے کے تحت ائیر پورٹ سے ریڈیو پاکستان چوک تک سٹرک کو وسیع کرکے معیاری انداز میں ایکسپرس وے کو تعمیر کیا جائے گا اور اس پر بھی جلد کام شروع کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button