عوامی مسائل

اظہارِ مایوسی یا احساسِ ذمہ داری؟ جوٹیال میں شہریوں نے کلوٹس کی تعمیر اور صفائی شروع کردی

گلگت(نامہ نگار) حکومتی کارکردگی سے اظہار مایوسی یا شہری ذمہ داریوں کا احساس، جوٹیال سی ایس ڈی سے ملحقہ ڈیفنس کالونی کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت محلے میں فلاحی سرگرمیاں شروع کردیں۔ ڈیفنس کالونی کے سرگرم سماجی رہنماء اخلاق حسین کی سربراہی میں طفیل فرمان،جاوید اقبال،مالک شاہ،دوردانہ جان،صفدرعلی،سہیل فرمان، کاشف علی،عبدالرزاق ،امتیازعلی ودیگر نے محلے کے نوجوانوں نے اس سلسلے میں ابتدائی طورپرڈیفنس کالونی کے مرکزی لنک روڈ پر واقع کلویٹس کی تعمیرودیگر رکاوٹیں ہٹانے اور سٹرک پر سے کچہرہ اٹھانے کا کام شروع کردیا۔ کلوٹس کی تعمیراور دیگر ضروریات کے لئے محلہ داروں نے عوامی فلاح وبہبودکی خاطر سیمنٹ، ریت اور بجری کے عطیات دئیے جسے محلے کے سماجی رہنماؤں نے استعمال میں لاکر خستہ حالی کے شکارلنک روڈکی مرمت کو یقینی بنایا۔ سماجی رہنماؤں نے محلے میں سڑک پر پھینکے جانے والا کچرہ بھی اکھٹاکرکے کے ایک جگہ جمع کیا تاکہ یہاں سے بلدیہ اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی والوں کو کچرہ اٹھانے میں آسانی ہوسکے۔ ڈیفنس کالونی کے مکینوں نے مشترکہ طورپر یہ فیصلہ بھی کیا کہ تمام محلہ دار محلے کو اپنا گھرسمجھ کر اس کی صفائی کا خیال رکھنے میں اپنا کرداراداکریں گے اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ گھروں کا کچرہ وغیرہ مین لنک روڈ پر پھینک دینے اور بلدیہ کے اہلکاروں کے ساتھ تعاون نہ کرنے والوں کی کڑی نگرانی کرکے ایسے افراد اور گھرانوں کے خلاف کارروئی کے لئے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے رجوح کیا جائیگا۔ محلہ مکینوں نے ڈائریکٹر لوکل کونسل بورڈ اور اسسٹنٹ کمشنر گلگت سے ڈیفنس کالونی میں صفائی کے نظام میں بہتری لانے کے لئے محلے میں جگہ جگہ کچرہ دان نصب کروانے اور ڈیفنس کالونی کی جانب جانے والی لنک روڈ پرسائن بورڈ کی تنصیب کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button