شعر و ادب

شگر: یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں محفل مشاعرہ کا انعقاد

شگر(نامہ نگار)پاکستان ہماری پہچان ہے اور اس کی آزادی میں ہمارے آباء و اجداد کا لہو شامل ہے۔ہمیں اس کی حرمت جان سے زیادہ عزیز ہے۔ قائد اعظم برصغیر کے عظیم رہنماء تھے جن کی سیاست نے انگریزوں کو حیران کردیا۔

ان خیالات کا اظہار یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں منعقدہ محفل مشاعرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔

سترویں یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے حلقہ فروغ ادب شگر کے زیر اہتمام ریور ویو ہوٹل شگر کے سبزہ زارمیں کل بلتستان محفل مشاعرہ منعقد ہوا۔ جس میں شگر بھر کے شعراء نے شرکت کی۔جبکہ سینکڑوں شائقین بھی شعراء کو سننے کیلئے موجود تھے۔محفل مشاعرہ کی میر محفل اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹورزم سکردو کفایت حسین اوجبکہ صدر محفل سابق صوبائی وزیر راجہ اعظم خان تھے۔محفل مشاعرے میں شعراء نے یوم آزادی کے حوالے سے بلتی اور اردو میں کلام پیش کئے۔اور پاکستان سے اپنے والہانہ عقیدت کا اظہار کیا۔کلام پیش کرنے والوں میں محمد حسین آرزو،ڈاکٹر فداحسین فدا،محمد نسیم ادا،سید حسن حسرت،فداعلی راہی،فدامحمد راہی،شکور علی شکور، شرافت حسین ناصر،محمد عقیل،اخوند حسین غمگین،آغا علی قمر،محمد جمیل شیخ،علی محمد خالص اور احمد ابدالی شامل تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button