معیشت

اعلی نمبردار اجلال حسین ہنزہ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کاصدر منتخب

ہنزہ ( بیورو رپورٹ )اعلی نمبردار اجلال حسین ضلع ہنزہ ،کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے صدر بلا مقابلہ منتخب ،ضلعی کابینہ کا اعلان دو سے تین بعد کیا جائے گا۔ گذشتہ روز ہنزہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کنٹریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع ہنزہ میں کام کرنے والے کنٹریکٹرز نے حصہ لیا۔ اجلاس میں آئندہ سال 2017.18کیلئے لئے کنٹریکٹرز نے متفقہ فیصلے کے بعد اعلیٰ نمبردار اجلال حسین کو ہنزہ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کو بلا مقابلہ صدر منتخب کر دیا جبکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ دو سے تین روز میں کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے صدر کو کابینہ کی تشکیل کا کلی اختیاردیا گیا۔ اس موقع پر نمبردار اجلال حسین نو منتخب صدر نے اپنے اظہار کا خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے جو انداز میں مجھے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاللہ ضلع ہنزہ کے کنٹریکٹرز کے توقعات پر پورا پورا اترتے ہوئے ٹھیکدار برادری کے مسائل اور حق کے لئے ہر ممکن کوشش کروں گا انہوں نے کہا کہ بہت جلد کابینہ کی تشکیل کے بعد حلف برداری کی رسم ادا کر دی جائیگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button