نوجوان

بی این ایس او سندھ زون کے زیر اہتمام مطالعاتی دورے کا انعقاد

کراچی (پ ر) بی این ایس او سندھ زون سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مبارک الدین بالاور کی زیر سرپرستی بی این ایس او سندھ زون نےمورخہ ۱۲-۱۳ اگست ۲۰۱۷ کو امیر پیر حیدرآباد میں مطالعاتی پروگرام کا انعقاد کیا. مطالعاتی دورے میں بی این ایس او ، کے طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی. مطالعاتی دورے کے دوران صدر بی این ایس او سندھ زون مبارک الدین بالاور نے تنظیم کا نصب العین، بی این ایف کی جدوجہد اور بالاورستان کے حقوق کے حصول میں طلباء کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی. اپنے خطاب میں انہوں نے قائد تحریک نواز خان ناجی کے نظریات کو عملی جامعہ پہنانے کے بھرپور عزم کا اظہار کیا۔

بی این ایس او سندھ زون کے کواڈینیٹر ایڈوکیٹ محمد تقی لیوان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے قائد تحریک نواز خان ناجی کی تحریکی جدوجہد پہ روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ نواز خان ناجی نظریہ بالاورستان کے موجد ہیں اور خطے کے محکوم عوام کے جملہ حقوق کیلئے اپنی پوری زندگی وقف کر دی ہے. قائد تحریک کے فرمودات کی روشنی میں باصلاحیت، ٹیلنٹ اور ایمانداری کیساتھ قومی ایشوز کیلئے جدوجہد پر زور دیا۔

یاد رہے بی این ایس او انسانی بنیادی حقوق پر یقین رکھتے ہوئے بالاورستان اور پاکستان کے دیگر علاقوں میں مثبت انداز میں عملی طور پر جدوجہد کر رہی ہے.

سالانہ مطالعاتی دورہ میں علاقائی کلچر، میوزک اور ڈانس کا بھی خاص اہتمام کیا گیا. جس میں طلباء نے اپنے فن کا بھر پور انداز میں مظاہرہ کیا.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button