خبریں

مسلک نوربخشیہ صوفیا کے روحانی رہنما فقیر محمد ابراہیم کی پہلی برسی منائی گئی

گانچھے ( اے آر رینگ چن ) مسلک صوفیہ نوربخشیہ کے روحانی پیشوا مرحوم فقیر محمد ابراہیم کی پہلی برسی ان کی آخری آرام گاہ پر منقعد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں مریدین اور مسلک صوفیہ نوربخشیہ سے تعلق رکھنے والے علماء کرام سمیت اہم سیاسی رہنماوں نے شرکت کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ فقیر محمد ابراہیم ہزاروں افراد کی دلوں میں آج بھی زندہ ہے اور دنیا ئے تصوف میں ان کی خدمات ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد کریں گے مقررین نے اپنے خطاب میں فقیر محمد ابراہیم کی امن و امان کے لئے دی گئی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گانچھے میں تصوف کی تعلیمات کو فروغ دے کر نوجوانوں میں ایک نئی سوچ کو بیدار کرتے ہوئے ضلع گانچھے کو دنیا کا پُر امن ترین علاقہ بنانے میں الحاج فقیر محمد ابراہیم مرحوم کا کلیدی کردار ہے دنیا میں امن کا پھیلاو تصوف کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ہی ممکن ہے علماء کرام نے اپنے روحانی پیشوا کی مشن کو ہر حال میں تا قیامت جاری رکھنے کا عزم کیا اس موقع پر ہزاروں مریدین نے اپنے روحانی پیشوا کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے دعائیں کرتے ہوئے اشک بار آنکھوں کے ساتھ آستانہ مرشد پر حاضری دی برسی کے موقع پر تمام شرکاء جلسہ کے لئے کھانے کا بھی بندوبست کیا گیا تھا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button