خبریںکوہستان

علما کوہستان کی جانب سے داسو ڈیم پر کام کرنے والے چینیوں کی سیکیورٹی کی یقین دہانی

کوہستان (نامہ نگار) کوہستان ، انجمن تاجران اور کوہستان کے علماء کرام کی ڈی پی او کوہستان سے ملاقات ، داسو ڈیم میں کام کرنے والے چینیوں کے سکیورٹی میں تعاون کی یقین دہانی ،علاقے سے منشیات کی روک تھام سمیت امن و امان کی بہتری کیلئے شاہراہ قراقرم سے گزرنے والے مہمانوں سے حسن سلوک پر اتفاق کیا گیا۔گزشتہ روز ایس ایس پی کوہستان افتخارالدین کے دفتر داسومیں تعارفی میٹنگ کے دوران کوہستان کے جملہ علمائے کرام اور تھانوں کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی ۔ جہاں ڈی پی او نے میٹنگ کے ایجنڈا پیش کیا اور علما سے کہا کہ وہ مساجد میں امن و سلامتی کے پیغامات دیں تاکہ لوگ باہرسے آئے ہوئے مہمانوں کی قدر کریں جس سے ہمارا ملک ترقی کریگا ا۔اس دوران علماء کرام نے ضلع بھر میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث لوگوں کی سرکوبی اور امن و امان کی بحالی کیلئے تعاون کا یقین دلایا جبکہ داسو ڈیم پر کام کرنے والے چینی مہمانوں کی سکیورٹی کے بارے میں بھی اپنی مدد و تعاون کا اعادہ کیا۔ قبل ازیں انجمن تاجران کے وفد نے بھی ڈی پی او سے ملاقات کی جنہوں نے ضلعی پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔تاجروں کا کہناتھا کہ وہ شاہراہ قراقرم پرسفرکرنے والوں سے حسن سلوک کررہے ہیں او ر کسی بھی مسافر کے ساتھ زیادتی نہیں کریں گے ۔ علاوہ ازیں ڈی پی او کا کہنا تھا کہ اُن کی ذمہ داری شہریوں کے جان ومال کی حفاظت ہے جسے وہ خوب نبھائیں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button