Uncategorized

دیامر کے علاقے گئیس پائین میں جنگلات کی بے رحمانہ کٹائی کاسلسلہ جاری

چلاس(مجیب الرحمان)گیس پائین کے جنگلات میں غیر قانونی بے رحمانہ کٹائی کا سلسلہ جاری،ہزاروں ہرے درختوں کو زمین بوس کر دیا گیا۔محکمہ جنگلات لمبی تان کر سو گیا اہل علاقہ جنگلات کی بے رحمانہ کٹائی پر سراپا احتجاج ،حکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ذرائع کے مطابق چلاس شہر سے پچیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع گیس پائین میں دن دیہاڑے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔مزدور کلہاڑوں اور جدید مشینوں کی مدد سے دن میں سینکڑوں ہرے درختوں کو گرا رہے ہیں۔اب تک ہزاروں ہرے درختوں کو کاٹا جا چکا ہے۔محکمہ تحفظ جنگلات بھی جنگلات کی کٹائی پر خاموش تماشائی بنا بیٹھا ہوا ہے۔مقامی افراد بھی جنگلات کی بے دریغ غیر قانونی کٹائی پر افسردہ اور سراپا احتجاج ہیں۔

مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ جنگلات کے تحفظ کی خاطر فاریسٹ گارڈز بھی موجود ہیں جو اپنی ذمہ داریوں سے جی چرا رہے ہیں۔اور جنگلات کے تحفظ کی دعویدار این جی اوز بھی منظر عام سے غائب ہیں۔مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ محکمہ فاریسٹ کے پاس جنگلات کٹائی روکنے اور سزائیں دینے کے اختیار کے باوجود جنگلات کی سر عام کٹائی کرنا نہ صرف قانون کی رٹ کو للکارنا ہے بلکہ ماحولیاتی آلودگی کو پھیلانا اور سیلاب سے تباہ کاریوں کو دعوت دینا بھی ہے۔ حکام بالا فوری طور پر نوٹس لے کر دیامر میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کو روکنے کے لئے اقدامات اٹھائیں تاکہ جنگلات کی مزید کٹائی رک سکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button