خبریں

مرکزی عیدگاہ کونوداس گلگت میں عید الضحی کی نماز صبح پونے آٹھ بجے ادا کی جائے گی، اعلامیہ

گلگت(نامہ نگارخصوصی) مرکزی عید گاہ اہل سنت والجماعت واقع عیدگاہ روڈ کنوداس گلگت میں عیدالاضحی کی نماز:45 7بجے ادا کی جائے گی۔ تنظیم اہل سنت کے ممبران اور جامعہ نصرۃ الاسلام کے اساتذہ کی ایک ایمرجنسی میٹنگ دفتر تنظیم میں تنظیم کے امیر اور مرکزی جامع مسجد کے خطیب قاضی نثاراحمد کی صدارت میں منعقد ہوئی۔اس میٹنگ میں متفقہ یہ بات طے ہوئی کہ اہل سنت کے مرکزی مصلیٰ عید واقع عیدگاہ روڈ کنوداس گلگت میں عیدالاضحی کی نماز آٹھ بج کر پندرہ منٹ میں ادا کی جائے گی۔ نماز عید سے پہلے گلگت کے جیدعلماء کرام سامعین سے خصوصی خطاب کریں گے جبکہ مرکزی خطاب، خطبہ عید اور نماز عید کے فرائض خطیب اہل سنت والجماعت و امیر تنظیم اہل سنت والجماعت گلگت بلتستان وکوہستان حضرت مولانا قاضی نثاراحمد انجام دیں گے۔

میٹنگ میں مرکزی عیدگاہ کے انتظامات، سیکورٹی کی صورت حال، پارکنگ ، صفوں کی تیاری، عیدگاہ کی تزئین و آرائش و انتظام،لائٹنگ اور دیگر امور کے بارے میں بھی تفصیلی گفتگو ہوئی اور اس امر کا اظہار کیا گیا ہے تمام انتظامات بر وقت پایہ تکمیل کو پہنچی گئی ۔مختلف امور انجام دینے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ۔تمام مسلمانوں سے کہا گیا کہ وہ عید کی نماز کے لیے وقت مقررہ پر تشریف لائے اور انتظامی امور کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی گاڑیاں پارکنگ والی جگہ پر کھڑی کریں ۔ روڈ والی سایڈ پر ہرگز گاڑی کھڑی نہ کریں تاکہ مسافروں کو تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔میٹنگ میں شرکت کرنے والے علماء کرام نے مسلمانوں سے استدعا کیا کہ قربانی ایک عظیم فریضہ ہے، اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے اور اپنے ہمسائیوں اور دیگر غریب غرباء کا خصوصی خیال رکھا جائے، اور قربانی کے عظیم فریضے کی تکمیل میں صفائی کا خاص اہتمام کیا جائے۔ شہر اور مضافات کی گلیوں میں گندگی نہ پھینکی جائے ، سرکاری عملے سے گندگی کو ٹھکانے لگانے میں بھرپور تعاون کیا جائے۔جامعہ نصرۃ الاسلام کے زیر انتظام اجتماعی قربانیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ گائے فی حصہ 6500 جبکہ دنبہ اور بکرا کی قربانی13000 روپے مقرر کی گئی ہے۔اجتماعی قربانیوں کا گوشت جامعہ کے طلبہ اور دور دراز علاقوں کے غرباء میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

قاضی نثاراحمد نے مزید کہا کہ تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ قربانی کے ایام میں عبادات کو احسن طریقے سے بجا لائیں اور سنت طریقے سے قربانی کریں۔ اور اللہ تعالیٰ سے دعائیں مانگیں کہ اللہ اس ملک کو اپنے حفظ و امان میں رکھیں۔میٹنگ میں جامعہ نصرۃ الاسلام کے نائب مہتمم قاری خلیل الرحمان، ناظم دارالاقامہ قاری عبدالوہاب، وفاق المدارس کے ڈائریکٹر مولانا حبیب اللہ دیداری، ناظم تعلیمات مولانا محمد سلیم وغیرہ نے شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button