جرائم

بہادر پولیس کانسٹیبل نے دریا میں کود کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ملزم کو بحفاظت نکال لیا

چلاس(بیوروچیف)پولیس کانسٹیبل کی بہادری، پولیس کوچکمہ دے کر تھانے سے فرار ہونے کی کوشش کر تے ہوئے دریائے سندھ میں کودنے والے ملزم کو جان پر کھیل کر بحفاظت نکال لیا۔ذرائع کے مطابق تھانہ کے کے ایچ کے حدود میں لڑائی کے دوران مخالفین پر اسلحہ تاننے والے ملزم محمد ساکن گیچی حال جگلوٹ کو پولیس اہلکار امین اللہ کے کے ایس ایف نے گرفتار کر کے تھانہ کے کے ایچ پہنچا دیا۔ملزم نے مکاری کرتے ہوئے مرگی کے دوروں کاڈرامہ رچایا اور پولیس کو چکمہ دے کر تھانے سے ہی بھاگ نکلا۔ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار وقار احمد شاہ اور کانسٹیبل محمد امین نے ملزم کا پیچھا کیا۔

ملزم نے تھانہ کے کے ایچ کے قریب دریائے سندھ میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی اور دریا میں ہی کود گیا۔پولیس اہلکار وقار احمد شاہ نے جان کی پرواہ کئے بغیر ہی ملزم کی جان بچانے کی خاطر دریا کی بے رحم موجوں کا مقابلہ جوانمردی سے کیا۔اور ملزم کو بحفاظت دریا سے نکال لیا۔مقامی افراد نے پولیس جوان کی بہادری پر داد دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button