متفرق

لخیر ٹرسٹ (العالمی) نےضلع استور اور گلگت کے مضافتی علاقہ جگلوٹ میں لاکھوں مالیت کے جانوروں کی قربانیاں کی

گلگت(پ۔ر) الخیر ٹرسٹ (العالمی) کے زیر اہتمام اس سال بھی ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں خصوصاََ ضلع استور اور گلگت کے مضافتی علاقہ جگلوٹ میں لاکھوں مالیت کے جانور کی قربانیاں کی گئی اور مستحقین میں گوشت تقسیم کیا گیا۔ ضلع استور میں گلگت بلتستان کے ذمہ دار مولانا مجاہد نے کی۔ان کے ساتھ قاری جنید، قاری اکرام اللہ، مولانا اسرار احمد اور دیگر نے نگرانی کی۔اس سال سب سے بڑا سنٹر ضلع استور میں قائم کیا گیا تھا۔جبکہ جگلوٹ کے مضافات ڈموٹ، برمس میں بھی سینٹر قائم کیا گیا تھا۔مزید یہ کہ نمائندہ گلگت بلتستان مولانا محمد مجاہد نے کہا کہ الخیر ٹرسٹ العالمی نے ہمیشہ اور ہروقت گلگت بلتستان میں اپنی خدمات سرانجام دی ہے اور آئندہ بھی دیتا رہیگا۔اور خصوصاََ الخیر ٹرسٹ العالمی اور ان لوگوں کے مشکور ہیں جنھوں نے ہر وقت گلگت بلتستان کے عوام کو یاد رکھا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button