تعلیم

گلگت : میونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ نے نجی تعلیمی اداروں کے ساتھ ملکر یکجہتی ریلی نکالی

گلگت (پ۔ر) یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن نے نجی تعلیمی اداروں کے ساتھ ملکر یوم دفاع پاکستان پورے جوش و جزبے اور ملی یکجہتی کے ساتھ منایا ۔ میونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ نے نجی تعلیمی اداروں کے ساتھ ملکر شاہی پولو گراونڈ سے یکجہتی ریلی نکالی جوکہ اتحاد چوک سے ہوتے ہوئے ،کرنل حسن خان روڈ،نسیم سینماء روڈ ،ائیرپورٹ روڈ کشروٹ سے ہوتے ہوئے سٹی پارک اختتام پزیرہوئی ۔ریلی کے اختتام پر شرکاء ریلی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے دفاع وطن کے شہداء کو سرخ سلام پیش کیا اور انہیں قومی ہیروز قرار دیتے ہوئے ملک اور ملت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عزم کا اظہار کیا۔شرکاء نے پاک فوج کے جرائت اور شجاعت کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور 6ستمبر کے پاک فوج کے شہداء کو ملک کے پاسبان قراردیکر انہیں زبردست الفاظ میں سلام پیش کیا اور ملک و ملت کی سلامتی کیلئے چھ ستمبر کے شہداء کے نقش و قدم پر چلتے ہوئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عزم کا اظہا ر کیا۔واضح رہے کہ ریلی میں میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں تحصیل آفس کے اہلکاروں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ پرائیوٹ سکولوں کے اساتذہ اور طلبہ کیا ایک بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کرتے ہوئے پاک فوج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کرتے ہوئے ثابت کیا کہ ملک کا بچہ ،جوان ،بذرگ سب پاک فوج کے شانہ بشانہ کسی بھی قربانی کیلئے تیار اور الرٹ ہیں ۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button