متفرق

گانچھے: یوم دفاع پاکستان قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

گانچھے (محمد علی عالم ) ملک بھر کی طرح گانچھے میں بھی یوم دفاع پاکستان قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ ضلع بھر میں مختلف سرکاری و نجی سکولوں میں یوم دفاع کے حوالے سے تقریبات منعقد کی گئی۔ مرگزی تقریب بوائز ڈگری کالج خپلو میں ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن جی بی کونسل سلطان علی خان نے کہاکہ پاکستان مضبوط ہاتھوں میں ہے 6 ستمبر 1965 کا جذبہ آج بھی ہماری دلوں میں زندہ ہے ہم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں دشمن کی کسی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے ملک کے لئے جان کی قربانی دینے والے شہدا کی لہو کو رائیگاں ہونے نہیں دیں گے آج کی دن کو منانے کا مقصد شہدا کو خراج تحسین پیش کرنا ہے 6 ستمبر کے دن دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر عبرتاک شکست دیا تھا ہمیں اپنے افواج پاکستان پر فخر ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر خپلو فیاض احمد ، پرنسپل پروفیسر محمد عالم اور دیگر مقریرین نے کہا کہ چھے ستمبر کا دن ہماری تاریخ میں ناقابل تسخیر دن ہے ہم اپنے شہیدوں کو کبھی نہیں بھولیں گے ان کی بے پناہ قربانیوں کے بدولت آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں تقریب میں کالج اور سکول کے طلبہ نے ملی نغمے اور یوم دفاع کے مناسبت سے تقاریر پیش کیا ،

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button