خبریں

سرفہ رنگا جیپ ریلی نے شگر کے بعض اداروں کو مقروض اور دیوالیہ کردیا

شگر(عابدشگری)سرفہ رنگا جیپ ریلی نے شگر کے بعض اداروں کو مقروض اور دیوالیہ کردیا۔سرفہ رنگا ریلی کیلئے آئے ہوئے فنڈ سے شگر کے ضلعی اداروں کو ایک پیسہ نہ مل سکا۔جبکہ لاکھوں میں ان اداروں سے کام لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سرفہ رنگا جیپ ریلی کی انعقاد کے بعد شگر کے بعض سرکاری ادارے دیوالیہ ہوگئے۔جیپ ریلی کیلئے آئے ہوئے تین کڑور روپے سے ان اداروں کو کوئی ادائیگی نہ ہوسکا۔ذرائع کے مطابق پاک وہیل اور دیگر سپانسر اداروں کی جانب سے کڑوروں روپے اس ریلی کی انعقاد اور اخراجات کیلئے فنڈ گلگت بلتستان انتظامیہ کو فراہم کی گئی تھی۔ لیکن ان ریلی کے سکیورٹی اور دیگر لوازمات میں کڑوروں روپے ضلعی اداروں کے ذریعے کرایا گیا ۔ جن میں محکمہ پولیس،ایل جی آر ڈی،محکمہ جنگلات،شگر انتظامیہ،محکمہ مال،فشریز قابل ذکر ہے۔جنہیں ایک روپے تک ادائیگی نہیں کی گئی۔ذرائع کے مطابق صرف شگر پولیس سکیورٹی اور سکیورٹی اہلکاروں کی کھانے پینے اور ٹرانسپوٹیشن میں چھ لاکھ سے زائد کا مقروض ہوگیا ہے۔گلگت سے شگر پولیس اہلکاروں کی ٹرانسپورٹیشن کی رقم تک شگر پولیس کی ذمہ داری لگاتے ہوئے شگر پولیس سے پیمنٹ کرایا گیا۔جبکہ زخ مقابلہ میں اخراجات محکمہ ایل جی آر ڈی،فشریز،جنگلات اور شگر انتظامیہ سے کرایا گیا۔ اس طرح یہ تمام ادارے ادھار کی رقم پر اخراجات پورا کئے۔جیپ ریلی کے آئے ہوئے فنڈز کہاں گیا کسی کو کوئی علم نہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button