کھیل

یاسین میں ڈائمنڈ جوبلی کپ پولو ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا، گلگت بلتستان اور چترال سے چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

یاسین (معراج علی عباسی ) ضلع غذر کے تحصیل یاسین میں آغاخان یوتھ ایندسپورٹس کے زیرِ اہتمام ڈائمنڈجوبلی پولوفیسٹو ل کا افتتاحی پروگرام  شاہی پولوگرونڈمیں منعقدہوا ۔گلگت بلتستان اور چترال کی سطح پرمنعقدہونے والے اس شاندار پولوٹورنامنٹ کا افتتاح چیرمین آغاخان یوتھ بورڑ برائے پاکستان شامیزموکھی اور ممبرقانون ساز اسمبلی راجہ جہانزیب نے کیا۔

ٹورنامنٹ میں گلگت ریجن ،لوئر چترال ریجن ،اپرل چترال ریجن ،ہنزہ ریجن ،گوپس یاسین ریجن ،اشکومن پونیال ریجن ،کی 6پولوٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ان ٹیموں نے ٹورنامنٹ کے آغاز میں مارچ پاسٹ میں حصہ لیا۔

اس موقعے پر اسماعیلی لوکل کونسل گوپس یاسین کے صدر عالیم جان نے تمام مہمانوں کو خوش امدید کہا ۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین آغاخانیوتھ اینڈسپورٹس بورڑ پاکستان شامیزموکھی نے کہا کہ آج ہم یہاں ہزہائی نس پرنس کریم آغاخان کی امامت کی ساٹھویں سالگرہ کی خوشیاں منانے اکٹھے ہوے ہیں۔ اس خوشی کے موقعے پر مجھے ایک اور خوشی اس بات کی ہوئی کی یاسین میں ہزہائی نس پرنس کریم آغاخان کے امامت کی سالگرہ کی خوشیاں یہاں بسنے والے تمام مسالک کے لوگ مل کرمناتے ہیں ۔میں اغاخان یوتھ اینڈسپورٹس کے جانب سے چترال ،گلگت ،ہنزا،پونیال اشکومن اور میزبان ٹیم گوپس یاسین کو ویلکم کرتاہوں ۔امسال ڈایمنڈجوبلی کے خوشی میں آغاخان یوتھ ایندسپورٹس بورڑنے پاکستان بھرمیں 25مختلف کھیلوں کے مقابلے کا اہتمام کیا ہے ۔ان کھیلوں کے انعقاد کا بنیادی مقصداپس میں اتحاد قائم کرنا لوگوں کے اپس میں امن کے ماحول کو فرغ دینا اور نوجوانوں کے لیے صحت مندسرگرمیاں پیدا کرنا ہے ۔واضح رہے کہ آغاخان یوتھ اینڈسپورٹس کے جانب سے منعقدہ پولوٹورنامنٹ میں چترال ،گلگت ،ہزاہ پونیال اشکومن اور گوپس یاسین سے ریجن سطح پر چھ پولوٹیمیں شامل ہے ۔

ڈائمنڈ جوبلی پولوفیسٹول کا افتتاحی میچ ہنزہ ریجن اور اپرچترال ریجن کے درمیان کھیلاگیا۔ ممبرقانون ساز اسمبلی راجہ جہانزیب نے گیندپھنگ کر میچ کا افتتاح کیااپرجترال ریجن کی ٹیم نے مقررہ وقت میں ہنزہ کے خلاف صفرکے مقابلے میں مسلسل 9گول کرکے ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ اپنے نام کریا۔ہنزہ ریجن کی پولو ٹیم کوئی گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

پہلے روزکا دوسرا میچ لورچترال ریجن اور گلگت ریجن کے درمیان کھیلاگیا، جس میں لوئر چترال کی ٹیم نے گلگت کو ایک کے مقابلے میں نو گول سے ہرادیا۔

آغاخان یوتھ اینڈسپورٹس بورڑکی جانب سے منعقدہ ڈائمنڈجوبلی کپ پولو ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں شائقین پولویاسین شاہی پولوگرونڈمیں موجود تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button