عوامی مسائل

سلینگ تا ہوشے روڑ پر غیر معیاری کام کا انکشاف ہونے پر متعلقہ افسر نے چھاپہ لگایا، روزانہ رپورٹ کرنے کی ہدایت

گانچھے (محمدعلی عالم)سلینگ تا ہوشے میٹل روڈ منصوبے پر غیر معیاری کام ہونے کی خفیہ اطلاع پر محکمہ تعمیرات عامہ کے سپرٹینڈنگ انجینئر بلتستان ریجن ڈاکٹرنذیر حسین اتوار کے روز اچانک گانچھے پہنچ گئے اور متعلقہ روڑ پر جاری تارکول لگانے کے کام کا معائنہ کیا اور ساتھ میں جاری کام کے مختلف جگہوں سے کھدائی کر کے موٹائی کی جانچ کی گئی اس موقع پر انہوں نے ایکسین تعمیرات عامہ گانچھے کو ہدایت جاری کرتے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر تارکول ٹیسٹ کرا نے کے بعد متعلقہ اورسیر کو کام ختم ہونے تک موقع پر رکھا جائے اورروزانہ کی بنیاد پر کام کی معیار چیکنگ کر کے مجھے رپورٹ کریں اور ساتھ میں بجری کی موٹائی ، خشک مٹی کو گیلی کر کے روٹر کو مخصوص کثافت کے حصول تک چلاتے رہنے کی بھی خصوصی ہدایت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کام کے رفتار کو مزید بڑھایا جائے تاکہ مقررہ وقت سے پہلے اگلے سال جون تک کام مکمل ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کریں گے میرے خفیہ دورے کا مقصد بھی معیاری کام کی چیکینگ کرنا تھا میں نے پورے بلتستان ڈویژن میں جاری منصوبوں کے بارے میں اطلاعات دینے کے لئے خفیہ بندے رکھے ہیں جو مجھے روزانہ رپورٹ کرتے ہیں۔

ڈاکٹر نذیر حسین نے آر سی سی پل سلینگ اور کھرفق کے کام کا بھی معائنہ کیا دونوں پلوں کے ٹھیکیداروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اولین فرصت میں ٹیسٹ پائیل مکمل کرائیں اور 28دنوں میں کے فوراً بعد اس کا ٹیسٹ کرا کے کنسلٹینٹ سے اسکی عملی ڈئزائن اور ڈرائنگ تیار کرائی جائے البتہ پہلے اور دوسرے گریڈ کی پائلوں پر کام جاری رکھا جائے تاکہ اٹھارہ مہینے کی مدت کے اندر اندر دونوں پلوں کو مکمل کرایا جا سکے انہوں نے بلے گوند پاور ہاوس سے آنے والے ایچ ٹی تاریں سیلنگ آر سی سی پل کی کام میں روکاٹ بن رہی تھی جس کے لئے محکمہ برقیات کے ایکسین کو رابطہ کر کے ہنگامی طور پر ایچ ٹی تاروں کی جگہ تبدیل کرنے کے لئے بات کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلتستان ریجن سڑکوں سے متصل ڈرنیز کی صفائی مہم شروع کرے گا اور تمام سڑکوں کو پانی کی ترسیل سے پہنچنے والے خطرات سے محفوظ بنایا جائے گا محکمہ تعمیرات کے تمام فیلڈ سٹاف اس مہم میں بھر پور حصہ لیں گے ڈاکٹر نذر نے باقاعدہ طور پر گانچھے میں اپنا کیمپ آفس بھی کولا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button