سیاحت

استور: راما فیسٹول 13 سے 15 ستمبر تک جاری رہے گا

استور(سبخان سہیل) خوبصورت ترین سیاحتی مقام راما میں ہر سال کی طرح اس سال بھی راما فیسٹول مورخہ 13ستمبر سے 15 ستمبر تک جاری رہے گا۔ گلگت بلتستان کا خوبصورت ترین ساحتی مقام راما میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کی پولو ٹیمیں شرکت کریں گے ۔ اس وقت تک راما فیسٹول میں پولو میچ کھلنے گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع سے چھہ پولو ٹیمیں استور پہنچ چکی ہیں ۔راما فیسٹول کی تیاریاں فیکی فیکی سی لگنے لگی ہیں جس انداز میں راما فیسٹول کی تیاریاں ہورہی ہیں اس حساب سے یوں لگتا ہے کی استور کے اندر ہی کوئی لوکل ٹیمیں کو کوئی میچ ہونے جارہا ہے ۔راما فیسٹول میں آنے والے کھلاڑیوں کے لیے مناسب انتظامات نہ وہنے کے باعث یہاں پر آنے والے پولو کھلاڑی نالاں نظر آتے ہیں ۔ راما فیسٹول ایک انتائی میگا ایونٹ ہے اس فیسٹول کے لیے پچھلے سال پچاس لاکھ روپے دئے گئے تھے لیکن اس سال اس بجٹ کو کم کرکے بیس لاکھ روپے کردیا گیا ہے جو کہ راما فیسٹول کے نام پر ایک انوکھا مذاق ہے ۔ جس فیسٹول کے لیے ایک سال قبل پچاس لاکھ روپے دئے جاچکے ہیں اسی فیسٹول اس سال منانے کے لیے صوبائی حکومت نے بجٹ کے نام پر بیس لاکھ روپے دئے کر استوری قوم اور راما فیسٹول کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے۔راما فیسٹول کو گز شتہ ایک عرصے سے مناسب وقت پر منانے کے بجائے سوچھی سمجھی سازش کے تحت ایک مخصوص ٹولہ راما فیسٹول کو ختم کرانے کے لئے اوٹ آف سیزن کروارہے ہیں

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button