حادثات

چترال کے علاقے اویر جاتے ہوے جیپ کو حادثہ، ایک شخص جان بحق، ڈرائیور زخمی

چترال ( محکم الدین ) چترال سے اویر پختوری جاتے ہوئے جیپ نمبر 249172 Karachi جسے ڈرائیور نجم الدین چلا رہاتھا ۔ برنس کے مقام پر ٹائر راڈ ٹوٹ جانے کے باعث کھائی میں جا گری ۔ جس کے نتیجے میں جیپ میں سوار حاجی لطیف ساکن لوٹ اویر موقع پر جان بحق جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہوا ۔ جان بحق شخص کی لاش آبائی گاؤں اویر رونہ کر دی گئی ہے ۔ جبکہ زخمی ڈرائیور کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں داخل کر دیا گیا ہے ۔

ذرئع کے مطابق جان بحق ہونے والا شخص حاجی لطیف پشاور میں دکاندار تھا ۔ جو پشاور سے چترال پہنچ کر جیپ میں سامان اور سوختنی لکڑی لوڈ کرکے اویر اپنے گھر جارہا تھا ۔ کہ راستے میں جیپ حادثے کا شکار ہوا ۔ اور گھر پہنچنے سے پہلے اُن کی موت واقع ہوئی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button