خبریں

راما فیسٹیول کے دوران صحافیوں کے ساتھ نازیبا سلوک پر ہنزہ، گلگت اور استور پریس کلبز کا اظہار مذمت

استور(پ.ر) صدر پریس کلب استور لطف اللہ کی زیر صدرات پریس کلب استور کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس ہوا اجلاس میں ضلع استور کی تمام صحافتی تنظیموں کے عہداروں اور پریس کلب استور کے تمام ممبران سنیر صحافی رفیع اللہ آفریدی ,سنیر صحافی سبخان سہیل ,شمس الرحمن شمس ,فریداللہ آفریدی,عبد الواہاب,عاقل حسین استوری و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں گزشتہ دنوں راما فیسٹول کی فائنل تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر استور ندیم ناصر اور پارلیمانی سیکریٹری صحت برکت جمیل کا صحافیوں سے غیر پارلیمانی الفاظ کا استعمال کرنے کے بعد تیسرے روز بھی جاری سرکاری تقریبات کا بائیکاٹ پر حکومت گلگت بلتستان کی خاموشی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پارلیمانی سیکریٹری برکت جمیل اور ڈپٹی کمشنر استور ندیم ناصر نے آزادی صحافت پر جو حملہ کیا ہے وہ قابل مزمت اور قابل افسوس ہے ڈپٹی کمشنر اور پارلیمانی سیکریٹری جب تک صحافیوں سے اپنی غلطی کی معافی نہیں مانگتے ہیں اس وقت تک تمام سرکاری تقریبات کا بائیکاٹ جاری رہے گا اور اگر مزید دو دن کے اندر حکومت گلگت بلتستان اس ہونے والا معاملے پر کوئ ایکشن نہیں لیتی ہے تو استور کے تمام صحافی احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے .ضلعی انتظامیہ اور پارلیمانی سیکریٹری کا صحافیوں کے ساتھ ہتک آمیز رویے پر گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے پریس کلب کے ممبران اور عہداروں سے رابطہ کیا گیا ہے بہت جلد گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے صحافیوں کی مشاورت کے بعد احتجاجی کال دی جاے گی.صوبائ وزیر بلدیات فرمان علی اور کمشنر دیامر استور عبد الوحید شاہ نے اس مسلے کے حل کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرانے کے بعد ایک بار پھر ضلعی انتظامیہ کی طرف داری کرتے ہوئے اس حوالے سے کوئ رابطہ نہیں کیا .

ہنزہ ( بیورو رپورٹ) ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندے کا ضلع استور کے صحافیوں کے ساتھ بد تمیزی قابل مذمت ہے ہنزہ پریس کلب صحافی فیملی کے ساتھ ہونے والی زیادتی کو بھر پور الفاظ میں مذمت کرتی ہیں وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری کی جانب سے تحقیات نہ کی گئی تو نہ صرف ہنزہ ضلع بلکہ گلگت بلتستان کے صحافی مجبوراً مختلف پلیٹ فارم پر آواز اٹھائی گی۔ ہنزہ پریس کلب کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز ہنزہ میں نعقد ہوا جس میں پریس کلب کے عہددارن شریک ہوئے جسمیں گزشتہ دنوں استور کے صحافیوں کے ساتھ راما فسٹیول میں ہونے ناانصافیوں پر گفت شیند ہوئی، اجلاس میں فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ استور اور علاقے کے منتخب نمائندے کی جانب سے کی جانے والی بدتمیزی پر افسوس کا اظہار کیا ، اجلاس میں کہا کہ صحافی معاشرے کا آئینہ ہے عوام کی مسائل ہو یا سرکاری مصروفیات بغیر کسی معاوضے کی عوام اور سرکار کی خدمت میں دن ہو یا رات کھڑے ہے باوجود اسکے ہمارے منتخب نمائیدہ اور ضلعی انتظامیہ وی آئی پی پروٹوکول کے خاطر علاقے کے صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کی جو کہ اپی مدد آپ فیسٹول کے کاوریج کرنے راما پہنچ گئے تھے ، ہنزہ پریس کلب کے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ، استور میں صحافیوں کے ساتھ ہونے والی بدتمزی پر تحقیات نہ کرے تو مجبوراً گلگت بلتستان کے صحافی اپنی عزت کے خاطر گلگت بلتستان اسمبلی تک پہنچ سکتے ہیں جو کہ اپنی مدد آپ عوام اور سرکاری کی مدد کرتے ہیں۔

گلگت(پ.ر)راما فیسٹول کے موقعے پر ضلع استور کے صحافیوں کے ساتھ پارلیمانی سیکریٹری برکت جمیل اور ڈپٹی کمشنر استور ندیم ناصر کا صحافیوں کے ساتھ جو رویہ ہے وہ قابل مزمت ہے صحافی معاشرے کا آئینہ ہوتے ہیں اور عوامی آواز کو ہر وقت ایوانوں میں پہنچانے سمیت ہر وقت عوامی ترجمانی میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں مگر راما فیسٹول میں ہونے والی کرپشن لوٹ مار کے سوال پر ڈپٹی کمشنر کا صحافیوں سے اس طرح کا رویہ قابل مذمت ہے ان خیالات کا اظہار یونین آف جرنلیسٹ گلگت کا صدر خالد حسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہیں .انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور پارلیمانی سیکریٹری موصوف کو یہ نہیں پتا ہے کہ صحافت ریاست کا چوتھاستون ہے حکومت فوری طور پر اس واقعے کا نوٹس لے اور جلد از جلد ڈپٹی کمشنر استور کو معطل کرے ورنہ گلگت بلتستان کے تمام صحافی احتجاجی تحریک کا اعلان کرینگے.

استور(بیورورپورٹ) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عتیق الرحمن ایڈوکیٹ نے کہا کہ راما فیسٹول مکمل ناکام فیسٹول کے بجاے حکومت نے بجٹ کو کرپشن کی نظر کرنے کے لیے ایک شو میچ کروایا راما فیسٹول کی بنیاد پیپلز پارٹی نے اس لیے رکھاتھا کہ  فیسٹول کے انعقاد سے علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے اور راما جیسا خوبصورت سیاحتی مقام انٹرنیشل سطع پر تشہیر ہو جاے مگر ہمارے دور میں اس فیسٹول کا انعقاد سے نہ صرف علاقے میں سیاحت کو فروغ ملا بلکہ فیسٹول کو شایان و شایان طریقے سے استور کے موسمی حالات کو مند نظر رکتھے ہوے انعقاد کرایا دوسری جانب جب سے ن لیگ کی حکومت اقتدار میں آئ ہے راما فیسٹول کو کرپشن کا زریعہ بنایا ہے اور سالانہ لاکھوں کی مد میں کرپشن کرنے کے ساتھ ساتھ تمام اداروں سے فیسٹول کے نام پر بھتہ لے رہے ہیں حکومت کو چاہیے تھا کہ راما فیسٹول کو شاندار طریقے سے انعقاد کرتے مگر انہوں نے فیسٹول کے بجاے ایک شو پولو میچ کا انعقاد کرایا حکومت اگر ایک پولو میچ کا انعقاد کرنا چاہتی ہے تو گلگت شاہی پولو گرونڈ میں کرے تاکہ لوگوں کا رش بھی ہوگا .دوسری جانب ڈپٹی کمشنر استور کا استور کے صحافیوں کے ساتھ کرنے والی بد تمیزی کا فوری طور پر معافی مانگے ورنہ پیپپلز پارٹی صحافیوں کے ساتھ یکجا ہو کر کھڑے ہونگے کیونکہ صحافیوں نے راما فیسٹول کی کرپشن کو سامنے لانے پر ڈپٹی کمشنر استور نے صحافیوں کے ساتھ بد تمیزی کی.ن لیگ حکومت کے نام نہاد وزراء اور پارلیمانی سیکریٹریز  کے کہنے پر ڈپٹی کمشنر نے صحافیوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک کیا ہے جس کی ہم شدید مزمت کرتے ہیں .

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button