کھیل

ہنزہ پریمئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹرافی حسین آبادشناکی کلب نے اپنے نام کرلی

ہنزہ ( سپورٹس رپورٹر ) ہنزہ پریمئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کی ٹرافی حسین آبادشناکی کلب نے اپنے نام کرلی ۔گزشتہ ایک ماہ سے ہنزہ کے قدیمی گاؤں التت گرونڈ میں چلنے والی کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام کو پہنچا جس کے فائنل کی ٹرافی ہنزہ شناکی کے گاؤں حسین آباد کے محلہ قدیم آباد کی ٹیم نے اپنے نام کرلی ۔اس کھیل کا فائنل قدیم آباد کی ٹیم اور التت کی ٹیم الشمس کے درمیان کھلاگیا دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کے بعد قدیم آباد کی ٹیم نے فائنل جیت کرہنزہ پریمئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا سہرا اپنے سر سجا لیا ۔اس میگا کرکٹ ٹورنامنٹ میں ضلع ہنزہ ،نگر اور گلگت سے تقریباً60کے قریب ٹیموں نے شرکت کی اور یہ ٹورنامنٹ گزشتہ ایک ماہ سے چلتا رہا ۔قدیم آباد کلب کے کھلاڑی عدنان منا نے پورے میچ کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مین آف دی سیریز قرار پایا ۔اس موقع پر قدیم آباد کرکٹ ٹیم کے سپانسر کرنے والی معروف سپورٹس مین و تحریک انصاف ضلع ہنزہ کے صدر علی احمد نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس علاقے میں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں واہاں ہسپتال غیر آباد رہتے ہیں اور ان علاقوں میں جرائم کا ریشو بھی بہت کم ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا ہنزہ کے کھلاڑیوں نے نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پورے پاکستان کا نام دنیا میں روشن کیا ہے اور آج اس کی وجہ سے ہنزہ پوری دنیاء میں مشہور ہے ۔ہمیں چاہئے کہ ان کھلاڑیوں کے صلاحیتوں کو حکومتی اور این جی اوز کی تعاون کے ذریعے ملکی و بین اقوامی سطح پر اجاگرے کرے اور ان کی صلاحیتوں کو دنیاء میں متعارف کروائیں ۔انہوں نے کھلاڑیوں اور ہنزہ کے نواجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ صرف کھلوں پر زور نہ بلکہ اپنی پڑھائی پر بھی توجہ دیں تاکہ صرف کھل کود سے اچھے معاشرے جنم نہیں لیتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button