اموات

نوجوان پیراگلائیڈر ہدایت اللہ بیگ کرتب دکھاتے ہوے گر کر جان بحق ہوگئے

یاسین (معر اج علی عباسی ) غذرکا اکلوتا معروف نوجوان پیراگیلایئڈرہدایت اللہ بیگ گزشتہ روز گوپس کے مقام پر گلائیڈنگ کے دوران چھتری (پیراشوت) سمیت گرکرجان بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل یاسین کے گاوں گـِندائے سے تعلق رکھنے والے ہونہار نوجوان پیراگلائڈرہدایت اللہ بیگ گزشتہ روز گوپس یوتھ کی جانب سے یوم د فاع کے حوالے سے منعقدہ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائبل میچ سے قبل گراونڈ سے متصلہ پہاڑی کے اوپر سے چھتری کے ذریعے اترنے کا مظاہرہ کر رہا تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق، عین گراونڈ کے اوپر پہنچ کر وہ ہوا میں اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا، اور بدقسمتی سے چھتری سمیت گراونڈ کے درمیان میں زور سے جاگرا ۔

گروانڈمیں موجود لوگوں نے فوری طور پر شدید زخمی گلایئڈر کو قریبی ہسپتال منتقل کیا، جہاں سے اسے آغاخان ہیلتھ سنیٹرسنگل ریفر کیا گیا۔ تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگیا۔

ہدایت خان نے اس سال شندور پولوفیسٹول کے دوران پیرا گلائڈنگ میں گلگت بلتستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button