کوہستان

کوہستان: داسو ڈیم میں مقامی وسائل کے استعمال کے حوالے سے مقامی کمیٹی اور انتظامیہ کے مابین مذاکرات

کوہستان(نامہ نگار ) کوہستان ، داسو ڈیم میں بیرونی وسائل کے استعمال کے حوالے سے مقامی قومی کمیٹی اور انتظامیہ کے مابین مذاکرات کا آغازہوگیاہے ۔ ڈی ایچ سی میں جاری مذاکراتی دو رمیں قوم کی جانب سے نو نمائندے شامل ہیں جو بیرونی بھرتیوں، گاڑیوں اور لوکل ملازمین کے مسائل کے بارے میں حکام کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں ،مذاکراتی عمل میں ڈپٹی کمشنر کوہستان محمد آصف اور جنرل منیجر داسو ڈیم جاوید اختر بذات خود شامل ہیں ۔ضلعی انتطامیہ کے مطابق مذاکرات کے اختتام پر عوام کو فیصلے سے آگاہ کیا جائیگا ابھی مذاکراتی دور جاری ہے ۔ مقامی متاثرین تین مطالبات پر ڈٹے ہیں،جن میں بیرونی ملازمتوں پر مقامی حق تسلیم کرنا، بیرونی علاقوں کی ٹرانسپورٹ کی جگہ مقامی ٹرانسپورٹ لگانا اور پروجیکٹ منیجمنٹ یونٹ میں مقامی ملازمین کے سے امتیازی سلوک ترک کرنا شامل ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button