تعلیم

سکردو میں سکول کے طلبہ، انتظامی افسران اور سول سوسائٹی نے امن کے عالمی دن کے موقعے پر ریلی نکالی

سکردو(پ ر) بلتستان میں امن کا عالمی دن منایا گیا ۔ اس سلسلے میں سکردو میں سکمیدان ہائی سکول سے ایک ریلی برآمد ہوئی ۔ ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر سکردو زین العابدین میرانی نے کی ان کے ہمراہ ایس پی سکردو اور آفیسر اطاعات بلتستان اور سکول کے اساتذہ بھی شامل تھے ۔طلباہ کی امن ریلی سکمیدان ہائی سکو ل سے برآمد ہوئی جو شہر کے بازار کا چکرلگاتی ہوئی حسینی چوک سکردو سے واپس ہائی سکول سکمیدان پر ہی اختتام پذیر ہوئی ۔ ریلی میں سکول کے بچوں نے امن کے حوالے سے فلک شگاف نعرے لگائے اور ان کے ہاتھوں میں امن کے حوالے سے کتبے بھی پکڑے ہوئے تھے۔ ریلی کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر سکردو نے اظہار خیا ل کرتے امن کے حوالے سے خصوصی ذکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک اور علاقے کی ترقی کے لیے امن بہتر ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ بلتستان ملک کا خوبصورت اور پر امن علاقہ ہے اور علاقے کے عوام امن پسند ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امن کی قدر و قیمت ان اقوام سے پوچھا جائے جو آج بھی اپنی بقا اور امن کی جنگ لڑرہے ہیں اس کی مثال مقبوضہ کشمیر ہے جہاں کے عوام اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود اپنی آزادی اور امن کی جنگ لڑرہے ہیں۔ انہوں نے ارگنائز انداز میں ریلی کے انعقاد پر ہائی سکول سکمیدان سکردو کی انتظامیہ کی کوشیشوں کی تعریف کیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button