عوامی مسائل

درکوت کو غاسنگ سے ملانے والا واحد پُل خستہ حالی کاشکار، پُل ٹوٹنے کی صورت میں انسانی جانوں کی ضیاع کا خدشہ

یاسین (معراج علی عباسی ) یاسین کے دورافتادہ علاقہ درکوت اور گاوں غاسنگ کو ملانے والی واحد جیب ایبل پل انتہائی خستہ خالی کا شکار ہے ۔پل کے اپر لگیں لکڑی کے تختے ٹوٹ نے کے باعث ٹریفک کی امدورفت میں شدیدمشکلات درپیش ہے ۔ درکوت گاوں غاسنگ کے 120گھرانوں پرمشتمل آبادی کے رہائشی شدید سفری مشکلات سے دوچار ہیں ۔گاوں میں آنے جانے کے لیے متبادل زریعہ آمدرفت نہ ہونے کے باعث لوگ انتہائی خستہ حال پل کو استعمال کرنے پر مجبور ہے ۔درکوت کو غاسنگ سے مالانے والی واحد پر ٹریفک اور پیدل جاری امدرفت کے باعث پل کسی وقت ٹوٹ کا اندشہ ہے ۔اور انسانی جان ضیائع ہونے کا خدشہ ہے ۔گاوں درکوت غاسنگ کے عوامی حلقوں نے ممبرقانون ساز اسمبلی اور محکمہ تعمیرات عامہ غذر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غاسنگ گاوں کے ماکین پل کی خستہ حالی کے باعث شدید سفری مشکلات سے دو چار ہے ۔عوام کے مشکلات کو مدنظررکھتے ہوئے کوئی حادثہ ہونے سے قبل فوری طور پر پل کی مرمت کیا جائے جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button