خبریں

گاہکوچ میں سیکیورٹی کے ناقص انتظامات، شام کے بعد چیک پوسٹس پر کوئی اہلکار نہیں ہوتا

غذر (دردانہ شیر) گاہکوچ شہر میں سیکورٹی کے ناقص انتظامات شام کے بعد گاہکوچ میں سیکورٹی کے حوالے سے لگائے گئے چیک پوسٹ پر کوئی اہلکار تعینات نہیں ہوتا شہر کے آغاز میں لیویز کا لگایا گیا بیرل بھی دن کے ٹائم میں اس چیک پوسٹ پر ضلع میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی چیکنگ کے لئے استعمال میں لگایا جاتا ہے شام ہونے کے ساتھ ہی تمام اہلکار بیرل کو کھلا چھوڑ کر اپنے گھروں کی طرف روانہ ہوتے ہیں دوسری طرف شہر کے آغاز اور شہر کے اختتام پر پولیس کی طرف سے کسی قسم کی کوئی چیکنگ کا انتظام نہیں جوکہ ایک لمحہ فکریہ ہے حالانکہ تمام چیک پوسٹوں اور بیرل میں رات کے ٹائم چیکنگ ہونی چائیے مگر غذر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر گاہکوچ میں دن کے وقت سیکورٹی کے اہلکار چیک پوسٹوں پر چوکس نظر آتے ہیں اور شام کے ساتھ ہی رفو چکر ہوتے ہیں دوسر ی طر ف گوپس اور یاسین کے علاوہ اشکومن میں بھی مناسب چیکنگ کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے علاقے میں جرائم کے خد شات ظاہر کئے جارہے ہیں اس وقت ضلع بھر صرف شیر قلعہ چیک پوسٹ پر پولیس کے اہلکار چوبیس گھنٹے اپنی ڈیوٹی میں چوکس نظر آتے ہیں جبکہ دیگر علاقوں میں سیکورٹی کا نظام انتہائی ناقص ہے دوسری طرف عوامی حلقوں نے غذر کے ہیڈ کوارٹر گاہکوچ کے آغاز میں لگایا گیا لیویز چیک پوسٹ پر بھی رات کے وقت لیویز اور پولیس کی ڈیوٹی لگانے کا حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button