سیاست

معاون خصوصی کا واحد کام پیپلزپارٹی کے خلاف اخبارات میں بیان دینا ہے، میڈیا سیل پی پی پی

گلگت(پ۔ر)پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صوبائی سیکریڑی اطلاعات کو خوابوں میں بھی امجد اور جمیل نظر آتے ہیں ۔خیراتی معاون خصوصی کاکام صرف اخبارت میں پیپلز پارٹی کے خلاف بیان بازی کے علاوہ کچھ بھی نہیں ۔سرکاری گاڑی اور مراعات ملنے کے بعد وہ اپنا ماضی بھول چکے ہیں ۔موصوف کا کام اب بھی پی ڈبیلو ڈی میں ٹھیکے لینے اور ٹھیکدداروں سے کمیشن لینے کے سواء کچھ بھی نہیں ۔پیپلز پارٹی کے دئیے ہوئے صوبائی سیٹ آپ کے تحت آ ج وہ لوگ تنخواہ اور مراعات لے رہے ہیں جو کل تک سبزی منڈی میں مرغیاں صاف کر کے اپنا گزر بسر کرتے تھے اور آج پیپلز پارٹی پر تنقید بھی کر رہے ہے جو کہ نمک حرامی کے مترادف ہے ۔

پریس ریلیز میں مزید بتایا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کو جب گلگت بلتستان میں حکومت ملی تھی اس وقت کے حالات سے عوام بخوابی آگاہ تھے ۔پانچ سال کے عرصے میں پیپلز پارٹی نے قیام امن کے لئے جو تاریخی اقدامات کئے وہ بھی عوام کے سامنے ہیں مساجد بورڑ کا قیام اور دونوں مکتب فکر کے علمائے کرام کو ایک میز پر لانے کا کریڈیٹ پیپلز پارٹی کو جاتا ہے ۔جس وقت پیپلز پارٹی کی حکوت قیام امن کے لئے کام کر رہی تھی اس وقت حفیظ الرحمن اپنی حواریوں کے ساتھ ملکر علاقے میں بدامنی پھیلانے کی شازشیوں میں مصروف عمل تھے ۔2009کا الیکشن ہارنے کے بعد حفیظ الرحمن کالعدم جماعتوں کے ساتھ ملکر کنوداس میں جو متنازعہ تقریر اور نعرہ بازی کروا رہا تھا عوام کو سب معلوم ہے ۔2015میں حفیظ الرحمن نے کالعدم جماعتوں کے سہارے الیکشن میں حصہ لیا اور جو نعرہ لگایا وہ بھی عوام کو معلوم ہے ۔حفیظ الرحمن کا ٹولہ گلگت بلتستان میں جب اپوزیشن میں تھا تب ان لوگوں کاکاروبار دہشت گردی اور منشیات فروشی تھا ۔آج ن لیگ حکومت میں آکر دہشت گردوں کو گھروں میں بیٹھا کر پال رہی ہے جو کہ وقت ضرورت کرائے کے قاتلوں کو بلوں سے باہر نکالے گئی اور منشیات کا دھندہ حکومتی سرپرستی میں آج بھی زوروشور سے جاری ہے ۔

مسلم لیگ ن کے میاں نواز شریف وفاق میں تیسری مرتبہ وزیر اعظم پاکستان بنے ۔تیسری مرتبہ وفاق میں ن لیگ کی حکومت ہے مگر آج تک گلگت بلتستان کی سیاسی تاریح میں مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان کی عوام کو مایوسی کے سواء کچھ نہیں دیا ۔مسلم لیگ ن کی قیادت اور کارکنان کو چاہیے کہ وہ مسلم لیگ ن کی اور پیپلز پارٹی کی وفاق میں تین دفعہ حکومت کی کاردگی دیکھ لیں تو ان کو اندازہ ہو جائے گا کہ گلگت بلتستان کو جو بھی ملا ہے وہ صرف پیپلز پارٹی کی حکومت کے دورمیں ملا ہے ۔اخبارت میں من گھڑت بیانات دیکر عوام کے دلوں میں جگہ نہیں بنائی جا سکتی ۔پیپلز پارٹی پر کرپشن کے الزمات لگانے والے کرپشن کے بے تاج بادشاہ بنے ہوئے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button