خبریں

اسماعیلی بوائز سکاوٹس ایسوسی ایشن گلگت کے 347 رضاکاروں نے صفائی مہم میں حصہ لیا

گلگت (نمائندہ خصوصی) انتظامیہ کے زیر اہتمام اسماعیلی بوائز اسکاوٹس ایسو سی ایشن گلگت کے سینکڑوں رضاکاروں نے محرم الحرام کے موقع پر گلگت شہرمیں صفائی مہم میں حصہ لیا۔

اس صفائی مہم میں اسماعیلی بوائز اسکاوٹس ایسوسی ایشن کے 347اسکاوٹس ،شاہین اور رورز نے جوش وخروش اور جذبے کے ساتھ شرکت کی اور عوام کو اپنا محلہ ،گلی کو صاف رکھنے کی ترغیب دی، جبکہ کچرہ جمع کر کے خود بھی صفائی مہم میں ہاتھ بٹایا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت نوید احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کی شہر کی صفائی ہر ایک شہری کی ذمہ داری ہے انہوں نے اس مہم میں شرکت کرنے والے اسکاوٹس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ اداد کیا اور امید کی کہ آئیندہ بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ سکاوٹس کا تعاون جاری رہے گا۔

اس موقع پر سیکریٹری اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت شمشیر علی خان نے کہا کہ ایسے مہم ہر گلی محلے میں ہونا چائیے تا کہ معاشرے میں سے خطر ناک بیماریوں کا خاتمہ ہو اور تمام شہریوں کی معیار زندگی میں آضافہ ہو۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اسکاوٹس کمشنر عمران حسین میر نے ضلعی انتظامیہ ،اسسٹنٹ کمشنر ،اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت اور اس مہم میں شرکت کرنے والے لیڈرز اور اسکاوٹس کا شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button