خبریں

مویشی چرائی کے تنازعے پر لڑائی، تسر شگر کے نواحی گاوں میں مقیم دو گروہ لڑ پڑے

شگر(نمائندہ خصوصی)تسر کے نواحی گاوں ارنچو اور قائم آباد کے دو گروہوں کے درمیان مویشی چرانے لے جانے پر لڑائی ،معاملہ حاکم شرع تک پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق تسر شگر کے نواحی گاوں ارنچو اور قائم آباد کے دو گروہوں کے درمیاں مویشی چرانے لے جانے پر تصادم ہو گیا ۔قائم آباد کے کچھ لوگوں نے اپنی مویشیوں کو ارنچو کے مقام پر چرانے لے گیا تھا اطلاع ملنے پر وہاں کے چند لوگ جمع ہو کر انہیں سمجھانے لگے کہ ابھی گاوں کے تمام مویشیاں پہاڑوں پر رکھے ہوئے اور آپ لوگ اپنی مویشیوں کو ہمارے گاوں تک لے آیا ہے ،یہ سن کر قائم آباد کے گروہ آپے سے باہر ہو گے انہوں نے لڑائی شروع کر دی مار پیٹ کی وجہ سے ارنچو کے ایک معزز شخص خون سے لہو لہو ہو گئے ،ان حالات کے پیش نظر انہوں نے پویس کو اطلاع دینے سے حاکم شرع سے رجوع کرنا بہتر سمجھا حاکم شرع جناب سید عباس موسوی صاحب نے معاملے کا جائزہ لیتے ہوئے فریقین کے درمیان دس محرم کے بعد صلح کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔واضح رہیں ارنچو کے لوگوں کا یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے خواتین کے ساتھ بھی بدتمیزی کی مزید تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قائم آباد والوں نے یہ ٹھان لی ہے کہ اگر فیصلہ ان کے خلاف آیا تو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button