خبریں

مسگر منصوبے سے بجلی کی فراہمی میں ناکامی کے خلاف علاقے سرحدی قصبہ سوست میں  شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان

گوجال (نامہ نگار) سوست بازار ایسوسی ایشن نے محکمہ برقیات کی مسلسل ناکامیوں کے خلاف سرحدی قصبے میں کل بروز جمعہ شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

ہڑتال کا اعلان کرتے ہوے بازار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ محکمہ برقیات نے گوجال کے عوام کو اندھیرے میں رکھا ہے اور جھوٹے وعدوں پر لوگوں کو ٹرخایا جارہا ہے۔ پانچ اکتوبر سے مسگر ہائیڈرو پاور منصوبے سے بجلی فراہمی کا جھوٹا وعدہ کیا گیا، اور عوام کی مشکلات اور ان کے مصائب کا مذاق اُڑایا گیا۔

ایسوسی ایشن نے من پسند افراد کو سپیشل لائنز دینے کے لئے ٹرانسفرمر مخصوص کرنے کی بھی مذمت کی ہے، اور سپیشل لائنز ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بازار ایسوسی ایشن نے مسگر ہائیڈرو پاور منصوبے سے بجلی فراہم میں ناکامی کو  محکمہ برقیات کی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ قرار دیتے ہوے حکام کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ مسگر ہائیڈرو پاور منصوبہ وزیر اعلی کے پہلے سودن کی ترجیحات میں شامل ہونے اور گورنر گلگت بلتستان کے مسلسل وعدوں کے باوجود ہنوز تشنہ تکمیل ہے۔

بازار ایسوسی ایشن نے مزید کہا ہے کہ مسگر منصوبہ کو جلد پایہ تکمیل تک نہ پہنچایا گیا تو اگلے مرحلے میں پہیہ جام ہڑتال کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button