خبریں

سینئر صحافی رشید ارشد کو قتل کی دھکمیاں، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) گلگت بلتستان کے سینئر صحافی عبدالرشید ارشد کو فون پر قتل کی دھمکیاں دینے والے افراد کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ، سینئر صحافی کو رات گئے نامعلوم افراد نے قتل اور اہل خانہ کو اغواءکرنے کی سنگین دھمکیاں دیں جس پرپولیس چوکی رنیال میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عبدالرشید ارشد کو نامعلوم افراد کی جانب سے قتل کرنے اور اہل خانہ کو اغواءکرنے سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں ، جس پر انہوںنے پولیس کے تحفظ فراہم کرنے کی درخواست کرتے ہوئے نامعلوم افراد کے خلاف کارروائی کی درخواست پولیس کو دیدی ہے ،واقعہ کی صحافتی برادری کی جانب سے شدید مذمت کی گئی اور صحافتی تنظیموں نے اسے آزادی صحافت پر قدغن قرار دیتے ہوئے سینئر صحافی کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button