تعلیم

شگر: وزیر پور گرلز ہائی سکول میں سلام ٹیچر تقریب منعقد

شگر(عابدشگری)ورلڈ ٹیچر ڈے کی مناسبت سے گرلزہائی سکول وزیرپور شگر میں تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت ہیڈ ماسٹر عبدالمتین نے کی۔تقریب سے بچوں نے اساتذہ کی عظمت کے حوالے سے تقاریر پیش کیں، جبکہ نعت اور نظموں کے علاوہ دیگر پپروگرامز بھی پیش کئے۔ بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جس پر اساتذہ کو سلام پیش کررہے تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈماسٹر اور دیگر مقررین نے استاد حقوق اور فرائض پر روشنی ڈالی ساتھ ہی معاشرے کی تشکیل کیلئے اساتذہ کی کردار پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کی بہتر تشکیل اور مستقبل کی معماروں کی تعلیم و تربیت کیلئے اساتذہ کی کردار اور اہمیت سے کوئی انکار نہیں۔ اساتذہ کو اپنے پیشے سے مخلص ہونے کیساتھ بچوں کی کردار سازی پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button