معیشت

بیماریوں سے پاک درآمد شدہ آلو کے بیج سستے داموں گلگت بلتستان ہی میں میسر ہونگے، ڈاکٹر فضل الرحمن

گلگت ( پ ر ) ڈا ئر یکٹر ایگر یکلچرل ریسرچ ڈا کٹر فضل الر حمن نے کہا ہے کہ زرعی تحقیق کے پروفیشنلز گلگت بلتستان ETIکیساتھ ملکر زمیندا روں کی مدد کے لئے ان کے شا نہ بشا نہ کھڑے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سائنٹیفک آفیسر محمد خا لد اپنے ٹیم کیساتھ ETIکے تعاون سے لگا ئے گئے درآمد شدہ آ لو کی گریڈنگ، پیکنگ اور ٹرا نسپورٹر یشن کا کام کرا رہے ہیں تاکہ زمینداروں کو بیماری سے پا ک درآمد شدہ آ لو کے بیچ سستے داموں پر اپنے ہی علا قے میں مل سکیں ۔اس کے علا وہ زرعی تحقیقاتی ادارے نلتر سٹیشن 9میں مختلف اقسام کے آ لو تجر با تی طور پر لگا یا گیا ہے تاکہ زمینداروں کو اپنی زمین کی خاصیت اور آ ب وہوا کے مطابق زیا دہ پیداوار دینے وا لی بیما ری سے پا ک بیچ مہیا ہو سکیں ،گلگت بلتستان میںآلو کے تصدیق شدہ بیجوں کو رواج دے کر اس کی پیداوار بڑھا سکتے ہیں،جس سے زمینداروں کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سے غربت اور بے روزگاری میں کمی کے لئے زراعت کے جدید اور سائنٹفک طریقوں کو رواج دینے کے لئے محکمہ زراعت گلگت بلتستان کم وسائل کے باوجود سرگرم عمل ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button