کھیل

پبلک سکول اینڈ کالج گلگت میں سالانہ سپورٹس ویک کا انعقاد

گلگت ( سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر محکمہ تعلیم فیض اللہ خان لون نے پبلک سکول اینڈ کالج کے سالانہ سپورٹس ویک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء مثبت سرگرمیوں کے ذریعے معاشرے کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔ طلبا نہ صرف کھیلوں پربلکہ اپنے تعلیم پر توجہ دے کر کامیابی حاصل کرے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے جو اچھا کھیلے گا وہ جیت جائے گا۔ اس طرح جو اپنے تعلیم پر توجہ دے گا وہ بھی کامیاب ہو گا۔ ڈائریکٹر نے کہا کہ میں نے بھی اپنے کیئر کا آغاز اسی سکول سے کیا تھا اور آج مجھے بہت خوشی ہوئی کہ میں اسی سکول میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوا ہوں۔ سکول کے پرنسپل اور اساتذہ مبارک باد کے مستحق ہیں کہ وہ طلباء کے نصابی سرگرمیوں کے علاوہ غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی توجہ دیتے ہیں۔ آج اس سکول نے گلگت بلتستان میں ایک نام کمایا ہے۔ جو کہ پرنسپل اور استاتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے۔ اس سے پہلے پبلک سکول اینڈ کالج کے پرنسپل لیفٹینٹ کرنل وحید انجم نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button