اموات

تحریک نفاذفقہ جعفریہ گلگت بلتستان کے سابق صوبائی صدرآغا سید علی موسوی انتقال کر گئے

نگر (بیورورپورٹ)تحریک نفاذفقہ جعفریہ گلگت بلتستان کے سابق صوبائی صدرآغا سید علی موسوی انتقال کر گئے ،نماز جنازہ میں سینکروں لوگوں کی شرکت ،مرحوم کو اسکندرآباد نگر کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا،نماز جنازہ میں گلگت بلتستان آغا راحت حسین الحسینی ،ممبراسمبلی جاوید حسین ،سابق وزیر خزانہ محمد علی اختر سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ،آغا سید حسین الموسوی نگر خصوصآاسکندرآباد میں چالیس سا ل سے زائد عرصہ تبلیغ کے شعبے سے منسلک رہے اور نجف اشرف میں اٹھارہ سالحوزے سے فارغ ہونے کے بعد دین اسلام کی تبلیغو ترویج میں بڑی خدمات پیش کی تھی ۔مرحوم آیت اللہ باقرلحکیم کے شاگرد تھے اور پندرہ سال تک تحریک نفاز فقہ جعفریہ گلگت بلتستان کے صدر رہ چکے تھے ۔مرحوم نے لواحقین میں تین بیٹے اور چار بیٹیاں چھوڈی ہے ۔جنکے نماز جنازہ میں ہنزہ نگر کے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اور مرحوم کے لواحقین سے اظہار ہمدردی پیش کی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button