خبریں

ایک ہفتے میں ایک اعشاریہ دو میگا واٹ تھوئی پاور ہاوس سے بجلی فراہمی شروع ہوگی، چیف انجینئر مرتضی خان

یاسین (معراج علی عباسی ) 1.2 میگاواٹ پاور ہاوس تھوئی کی تعمیراتی کام اپنے تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے صرف ایک ہفتے بعد پاور ہاوس سے بجلی کی ترسیل شروع ہوگئی چیف انجینئرمحکمہ برقیات مرتضیٰ خان ۔

چیف انجینئرمحکمہ برقیات مرتضیٰ خان نے ایکسین واٹراینڈپاور غذر تاجدار حسین شاہ کے ہمراہ گزشتہ دس سالوں سے زیرالتواء 1.2میگاواٹ تھوئی پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا اس موقع پر چیف انجینئرپاور ہاوس میں جاری تعمیراتی کام کامعائنہ کیاکام کی سست رفتاری پر برہمی کا اطہار کرتے ہوئے ایکسین واٹرایندغذر کو ایک ہفتے کے اندار اندار کام کو مکمل کرنے کی ہدایت جاری کیا۔اس موقع پر چیف انجینئرمرتضیٰ خان نے میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے کہا کہ صرف ایک ہفتے بعد انشاء اللہ 1.2میگاواٹ تھوئی پاور ہاوس سے یاسین کے عوام کو بجلی فراہم کیا جائیگا۔انہوں نے پاور پراجیکٹ پر کام کرنے والے ٹھیکیدار کو چار سے پانچ دنوں میں کام فائنل کرنے کی احکامات دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button