عوامی مسائل

سنجیدہ کوششیں نہ ہونے کی وجہ سے کارگل سرحد پر مقیم منقسم خاندان آپس میں مل نہیں پارہے ہیں، سید اکبر شاہ

کھرمنگ(سرور حسین سکندر سے) حکومت کارگل سرحد پر منقسم دونوں جانب مقیم خاندانوں کو ملانے کے لئے سنجیدہ کوشش نہیں کر رہی ہے جس کہ وجہ سے کئی دہائیوں سے منقسم خاندان اپنے سرحد پارعزیز وں سے مل نہیں پا رہے ہیں اور دونوں جانب بسنے والے سینکڑوں خاندانوں کو اذیت دی جارہی ہے۔ حکومت سرحد کھولنے کے لئے اقدامات کریں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان اسلامی تحریک کے رہنما سید اکبر شاہ نے شیخ علی برولموکی 43 ویں برسی کے موقع پر کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شیخ علی برولمو ایک جلیل القدر و بے مثال شخصیت کے مالک تھے جس کی تربیت شدہ عوام آج بھی معاشرے میں دین داری اور پرہیز گاری میں مشہور ہے مرحوم شیخ علی نے اپنی زندگی پورے بلتستان بالخصوص کھرمنگ میں دین اسلام کی ترویج میں گزاری اور اس وقت ان کے سینکروں شاگرد اندرون اور بیرون ملک مرحوم کی دی ہوئی تعلیم سے لوگوں کے دلوں کو منور کر رہے ہیں ان کی خدمات کی رہتی دنیا تک قدر کی جائے گی۔ سید اکبر شاہ نے مزید کہا حکومت 71 کی جنگ میں بچھڑے خاندانوں کو ملانے کے لئے کارگل بارڈر کو کھولا جائے کارگل بارڈر بند ہونے کی وجہ سے منقسم خاندان ایک دوسرے سے ملنے کے لئے تڑپ رہے ہیں کارگل روڈ کو کھول کر تجارتی مقاصد کے لئے بھی استعمال کیا جاسکے گا ۔ واضح رہے کہ شیخ علی برولمو کی قبر انڈو پاک سرحد پر ہونے کے باوجود بھی ہر سال ہزاروں عقیدت مند اپنی حاجات لیکر برولمو پہنچتے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button